?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیوکلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، نریندر مودی پوری دنیامیں رسوا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی سمیت بھارت میں کئی لوگ مودی کے خلاف بات کررہے ہیں، کس ملک کے پاس کتنے جہاز ہیں، ریکارڈ موجود ہوتا ہے، فیلڈ مارشل نے نیوکلیئرتھریٹ کی بات نہیں کی بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم اپنی رسوائی چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، پوری دنیا سے جو پریشر بھارت پر آرہا ہے، مودی اس کو ڈیل نہیں کر پا رہا، ساری دنیا کو پتہ ہے بھارت کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نےبھارت کے وہ جہازگرائے جنہوں نے پے لوڈ گرایا تھا، ہمارے وسائل کم تھے پھر بھی اللہ نے بھارت کے خلاف ہمیں فتح دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ نظام کی گفتگو پرمجھ پر بہت تنقید بھی ہوتی ہے، پاکستان کا موجودہ نظام ہر لحاظ سے بہترین کام کررہا ہے، شہبازشریف نے جو راستہ اپنایا یہ ملک اور اداروں کیلئے بہترین ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپ میں موسم سرما بہت مشکل ہوگا:بیلجیئم
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال پورے یورپ
اگست
ہم سب غزہ کے ہیں؛سوئٹزرلینڈ کے عوام
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے لیے مختلف ممالک میں
اکتوبر
کریتی سینن کا اظہار خیال، اداکارہ نہ ہوتی تو کیا ہوتی؟
?️ 5 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے اپنے
دسمبر
حکومت کا آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں ایک ہزار 500 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے
فروری
قابضین کا مقصد فلسطینی کاز کو تباہ کرنا ہے: آرچ بشپ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ
جنوری
اسرائیلی فوج کے ترجمان دنیا کے لئے ننگ کا باعث
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے غزہ کی پٹی کے
اکتوبر
روسی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:روسی جنگی طیاروں نے گذشتہ رات اور شام کے جنوب مغربی
فروری
پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی
ستمبر