نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ کردیا، سائبر کرائمز بھی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے دائرہ کار میں شامل کردیے گئے، چائلڈ پورنوگرافی اور آن لائن گرومنگ کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار مل گیا، این سی سی آئی اے اب سائبر دہشت گردی اور الیکٹرانک فراڈ کی تحقیقات بھی کرے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق غلط اور جعلی معلومات پھیلانے کی سزا اب اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دی جائے گی، غلط معلومات کے ذریعے سوشل میڈیا سے پیسہ کمانے والے بھی زد میں آئیں گے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سوشل میڈیا سے حاصل پیسوں کی تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرے گی، ایجنسی اب سائبر دہشت گردی، الیکٹرانک فراڈ کی تحقیقات بھی کرے گی، ادارے کو چائلڈ پورنوگرافی اور آن لائن گرومنگ کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار مل گیا۔

این سی سی آئی اے اب شناختی معلومات کے غیر مجاز استعمال، سم کارڈز کے غیر قانونی اجرا پر بھی کارروائی کرے گی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی بچوں کے جنسی استحصال اور سائبر لالچ کی تحقیقات بھی کرے گی، اغوا، اسمگلنگ یا بچوں کی ٹریفکنگ میں انفارمیشن سسٹم کے استعمال پر بھی سزا دے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ترمیم کا مقصد سائبر کرائمز کی روک تھام اور مؤثر کارروائی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے رواں سال اپریل میں پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تشکیل دی تھی۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پریوینشن آف دی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کی دفعہ 29 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو قائم کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 4 اپریل 2025 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر وقارالدین سید کو تعینات کیا گیا ہے، جو اس سے قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کے ڈائریکٹر رہ چکے تھے۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک کا ’اسٹیم‘ فیڈ تک تمام صارفین کو رسائی دینے کا اعلان

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں

ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں

اومیکرون کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہو سکتاہے

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے معاشی ایڈوائز

پوپ فرنسس کا یمن اور فلسطین کے مسائل پر عالمی خاموشی اور بے حسی پر انتباہ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرنسس نےاپنے کرسمس پیغام میں دنیا

پاپولر فرنٹ: غزہ کے لیے امدادی جہازوں کو چھوڑنا توہین آمیز ہے

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اعلان کیا

یوکرائنی جنگ کا جال مغرب والوں نے پھیلایا ہے؛ صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں جنگ کا جال مغرب نے

انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے نام ایک پیغام میں

مأرب داعش ، سعودی عرب اور امریکہ کا مشترکہ گڑھ

?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے