?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کردیے ہیں جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردی گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کردیے گئے ہیں۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے قوانین منسوخ کیے جانے کے بعد اختیارات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو منتقل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے دسمبر 2023 میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اینڈ ایجنسی قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔
3 مئی 2024 کو وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم کی تحقیقات کا اختیار واپس لے لیا تھا اور سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم کردیا گیا تھا۔
بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیش ایجنسی کے سربراہ کے لیے ایسا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرے گی جو کم سے کم 21 گریڈ کا افسر یا 63 برس سے کم عمر ہو۔
ڈی جی کو صوبے کے آئی جی کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ ان کے ماتحت ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کام کریں گے۔
بعد ازاں، وفاقی کابینہ نے 23 اکتوبر کو نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز (این سی سی آئی اے) کی منظوری دی، جس کے تحت سوشل میڈیا پرپروپیگنڈا، ہراسانی اور افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
خلیج فارس کے ممالک کے لیے چین کی حکمت عملی کیا ہے؟
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:آج خلیج فارس کے ممالک اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات
اگست
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور
مئی
شہید یحییٰ السنوار کے بھائی شہید ہو گئے یا زندہ ہیں؛ صیہونی انٹیلی جنس تذبذب کا شکار
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق خان یونس کے یورپی اسپتال پر
مئی
یمنی فوج کا مأرب کے جنوب میں القاعدہ کے اہم ترین اڈے پر قبضہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے علاقے
دسمبر
صہیونی یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط
?️ 11 ستمبر 2025صہیونی یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط یمن کی
ستمبر
متعدد ممالک میں امریکی سفارتکار پراسرار بیماریوں میں مبتلا
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک میں تعینات ریاستہائے
جولائی
پاناما لیکس میں نامزد 436 افراد کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاناما پیپرز کے انکشافات سے پاکستان کی سیاست میں
جون