?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردی ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو بے نقاب ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (3 جنوری) ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے ایران کے سرکاری ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2020 میں پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر جمع ہزاروں افراد کے ہجوم میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے اپنی رپورٹ میں جنوبی شہر کرمان کی صاحب الزمان مسجد میں ایران کے پاسداران انقلاب کے غیر ملکی آپریشنز کے سربراہ کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 73 افراد کے جاں بحق اور 140 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
بعد ازاں زخمیوں میں سے کئی افراد جانبر نہ ہوتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلا دھماکا جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے سے 700 میٹر کے فاصلے پر اور دوسرا ایک کلومیٹر دور ہوا، ایرانی حکام نے دھماکوں کو ’دہشت گردانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جائے وقوع پر ’بموں سے لدے دو بیگز دھماکے اڑائے گئے‘۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’دہشت گردوں نے بظاہر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکے کیے۔‘
خبر رساں ایجنسی ’اثنا‘ نے کرمان کے میئر سعید تبریزی کے حوالے سے بتایا کہ بم 10 منٹ کے وقفے سے پھٹے۔
واضح رہے کہ قاسم سلیمانی قدس فورس کے سربراہ تھے جو ایران کے پاسداران انقلاب کا غیر ملکی آپریشنز ونگ ہے، جو مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے۔
وہ 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے کے باہر ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے اور انہیں ایران کی قابل احترام شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس جنگ بندی کیوں نہیں قبول کر رہی ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کے حوالے سے اہم ترین
جون
امریکہ میں ہاکی گراؤنڈ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک و زخمی
?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:امریکہ میں ہاکی کے میدان میں فائرنگ کے واقعے میں کئی
فروری
ہم ایک خطرناک کھیل میں داخل ہو چکےہیں: اسرائیل
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق نائب ایران عطسیون نے
ستمبر
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا برفانی چیتوں کی روس منتقلی فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے حکومت سے مطالبہ
مئی
بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف شدید مذمت کی لہر
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: بیروت کے جنوبی مضافات پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے
نومبر
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220
نومبر
فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے
جون
کیا صیہونی حماس کو روک سکیں گے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ
اگست