?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، جسٹس طارق محمود باجوہ بھی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ تھے، اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی تمام کیسز میں ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی، ان مقدمات کے تفتیشی افسران اور سپیشل پراسیکیوٹرز بھی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئے، فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھی ان 8 مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، ضمانت کی درخواستوں میں ان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا، 2 برس سے زائد عرصہ سے ان مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں جن میں صرف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان
?️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین
جون
عوام مجھے لانا چاہتے ہیں تو مافیا اور فوج کیسے باہر کرسکتی ہے، عمران خان
?️ 4 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت
اپریل
اردگان کا تل ابیب کے لیے نعرہ
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: ایک عرصے سے عالم اسلام کا لیڈر ہونے کا دعویٰ
جولائی
ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں:دونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی
نومبر
یوکرین واقعہ میں اسرائیلی خود کو ثالث کے طور پر کیوں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران کے کئی دنوں بعد صیہونی حکومت نے
مارچ
بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
جنوری
جاپان کا نئے عالمی نظام کی تعمیر نو کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر تجارت و صنعت یاسوتوشی نیشیمورا نے واشنگٹن میں
جنوری
شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی صوبہ دیر الزور کے ایک قصبے کے رہائشیوں
جنوری