🗓️
لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی، حمزہ شہباز گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
حلف برداری کی تقریب رات آٹھ بجے گورنر ہاوس میں ہو گی۔ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ سپیکر یا گورنر میں سے حلف کون لے گا،گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تاحال حلف لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے متعلقہ اداروں کو انتخابی نتائج سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ گورنر ہاؤس کو بھی وزیراعلیٰ کے انتخابی نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اورچودھری پرویز الٰہی زخمی ہوگئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، یہ مجھے اپنی طرف سے ختم کرکے چلے گئے ، شہباز شریف کے فون پر یہ کارروائی ہوئی، میں ابھی بھی سپیکر ہوں، یہ سپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے، میرا بازو توڑ دیا ہے، یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دھاندلی کے ذریعے الیکشن چرایا تھا، آج بھی شکست دیکھ کر اسمبلی سیل کرا دی، یہ ڈپٹی اسپیکر پر نہیں، ایوان پر حملہ تھا، ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر انکوائری کمیٹی بنائیں گے، ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے، قانون اپنا راستہ لے گا۔
پنجاب اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے، پچھلے دوہفتوں سے ایک ہیجانی کیفیت میں قوم مبتلا رہی، ادھر سے حملہ ہوتا ہے اور اجلاس کی کارروائی کو چلنے نہیں دیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا آئین و قانون کے مطابق الیکشن ہوگا، ایوان کے دروازے ممبران پر بند کردیئے جاتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر سے اختیارات بھی واپس لیے گئے، آج ڈپٹی اسپیکر کو روسٹرم پر آکر نشانہ بنایا گیا، یہ ڈپٹی اسپیکر نہیں ایوان پر حملہ ہے، اللہ کا شکر ہے ڈپٹی اسپیکر محفوظ رہے، وقت گزر جاتا ہے لیکن کردار یاد رہتے ہیں، کسٹوڈین آف دی ہاؤس نے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہوتا ہے، جب ہار نظر آئے تو اسمبلی کو سیل کرا کے حملہ کرایا گیا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کا امکان
🗓️ 2 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 124 اے
جون
بائیڈن کے سفر کے بارے میں سعودیوں کی رائے
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے حالیہ دورے اور جدہ
جولائی
وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز کے اجتماعات میں حاضرین کی تعداد شیئر کردی
🗓️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان
ستمبر
مینڈیٹ چور اقتدار میں بٹھائے جائیں تو انہیں بوٹ چاٹ کر چٹخارے لینے اور بے مغز بیانات داغنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا
🗓️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ) تحریک انصاف نے وزیر اعظم پر الزام
اکتوبر
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج پر نظر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 20 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے
نومبر
کویت کا بین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بین الپارلیمانی یونین کے صدر سے
مارچ
سینیئر فنکار ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں، نمرہ مہرہ
🗓️ 27 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا
ستمبر
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزارت جنگ نے بحرین کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے معاہدے
فروری