نور مقدم کے قتل کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ

نور مقدم کے قتل کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مقتولہ نور مقدم کےچاہنے والوں  کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر  احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔ شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر نور مقدم کیلئے انصاف کے مطالبات درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کے موقع پر مظاہراسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقتولہ کے والد شوکت مقدم بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے اور قاتلوں کی معاونت کرنے والوں کو بھی ضمانت نہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی ، جس میں عدالت نے مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ آج ہی وکالت نامہ ہائیکورٹ میں داخل کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے دو روز قبل نورمقدم قتل کیس میں پولیس کی جانب سے پہلےچالان میں مرکزی ملزم ظاہرجعفرنےنورمقدم کوقتل کرنےکااعتراف کرلیا تھا جبکہ ڈی این اے رپورٹ سے نور مقدم کا ریپ بھی ثابت ہوگئی تھی۔

ظاہر جعفر کا پولیس کو ریکارڈ کرایا گیا اعترافی بیان بھی چالان کاحصہ بنایا گیا ہے، چالان میں کہا گیا تھا کہ ظاہرجعفر نےانکشاف کیانورمقدم نےشادی سےانکارکیاتواسےگھرمیں قید کرلیا اور چوکیدارکوکہاگھرکےاندرناکسی کوآنےدیں نا نور مقدم کو جانے دیں۔

چالان کے مطابق ملزم ظاہرجعفرنےنورمقدم کوقتل کرکےاس کاسردھڑسےالگ کیا اور نور کاموبائل دوسرےکمرےمیں چھپادیا، جس کے بعد ملزم کی نشاندہی پر ہی نورمقدم کاموبائل اسی کے گھرکی الماری سے برآمد کیا۔

مشہور خبریں۔

ترک فوج کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دمشق

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:    شامی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ

نسل پرستی جیت گئی انصاف ہار گیا

?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:متعدد امریکی ماہرین اور ممتاز شخصیات نے سینیٹ میں سابق امریکی

عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے

کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو بچ نہیں پائے گا: فردوس عاشق

?️ 11 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا

پاکستانی وزیر خارجہ کی نیٹو کے سکریٹری جنرل سے ملاقات ؛ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے نارتھ برسلز کے اپنے دورے کے دوران

جو اداکار نہ بن سکے، وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر بن گئے، نیر اعجاز

?️ 17 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) ورسٹائل اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ ماضی

بلوچستان میں فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دئے

?️ 5 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر

پاکستان نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کیلئے امریکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا، بی بی سی کا دعویٰ

?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے