?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل منظر عام پر آچکی ہے اور اس حوالے سے اب کوئی شک باقی نہیں رہا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن نے مسلم لیگ(ن) کی اتحادی جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا کہ جس لمحے اس آدمی (نواز) کو دوبارہ موقع ملتا ہے وہ باقی تمام (اتحادیوں) کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے، نواز اسٹیبلشمنٹ ڈیل اب ایک کھلا راز ہے۔
واضح رہے کہ موجود سیاسی منظرنامے میں پیپلز پارٹی یہ محسوس کرتی ہے کہ مقتدر حلقوں کے ساتھ ہونے والی ڈیل میں نواز شریف نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا اور انہیں اکیلا چھوڑ دیا۔
نواز شریف پر یہ الزامات برطانیہ سے واپسی کے بعد ان کے ساتھ کیے جانے والے ترجیحی سلوک پر لگائے جا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواستوں کے باوجود انتخابات کی کوئی تاریخ نہیں دی جا رہی ہے۔
اعتزاز احسن ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی اہلیہ کے قل کے موقع پر صحافیوں گفتگو کر رہے تھے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں، نواز شریف وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو انہیں بننے دیں اور ملک میں اس وقت کوئی جمہوری نظام نہیں ہے۔
ایک سوال پر کہ کیا انتخابات جنوری 2024 کے آخر تک ہوں گے تو پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اس حوالے سے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
دریں اثنا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ جب ایک پارٹی کے لیڈر (نواز) کے لیے ایک اور دوسری پارٹی کے لیڈر کے لیے دوسرا قانون ہو گا تو پھر پسند یا ناپسند کے حوالے سے سوالات اٹھیں گے۔
ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ 2019 میں طبی بنیادوں پر ملک سے باہر نہ جائیں اور یہاں کی صورتحال کا ڈٹ کر جرات مندی سے مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ نواز شریف کو ملک واپس لا کر ان سے خصوصی سلوک کیا جا رہا ہے، یہ تاثر نگران حکومت کی ساکھ پر برے اثرات مرتب کررہا ہے اور اس پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے اور انہیں برابری کی بنیاد پر مواقع میسر آنے چاہئیں۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے دورے کے بعد برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرے گا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری
ستمبر
سویڈن ؟ سویڈن ؟ سویڈن ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے اتوار کو اس تنظیم میں سویڈن کے
جولائی
بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون
دسمبر
داعش کی وحشیانہ فلمیں بنانے والے کو عمر قید کی سزا
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:داعش کے وحشیانہ کلپس اور ویڈیوز بنانے والے محمد خلیفہ کو
جولائی
اومیکرون پر مشتمل یورپی کوششیں پابندیوں سے لے کر ویکسینیشن کی لازمی اسکیموں تک
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: کرسمس کے موقع پر یورپ میں کورونا ایک حل طلب چیلنج
دسمبر
پینٹاگون نے شام کے باغوز میں 2019 کے حملوں کی تحقیقات کا حکم دیا
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے حال ہی میں ایک تحقیقات کے نتائج
نومبر
جنوبی کوریا کی تازہ ترین صورتحال؛اپوزیشن لیڈر کا انتباہ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر نے اس ملک کے صدر یون
دسمبر
فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں بے گھر کرنے کی سازش
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اس وقت جو جرائم ہو رہے ہیں،
فروری