نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے اور پارٹی سربراہ و سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے کرپشن کیسز میں ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کے تحت سابق مخلوط حکومت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ ’قریبی رابطہ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں شریف خاندان کے افراد کے علاوہ قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف رواں ہفتے پیپلزپارٹی، جے یو آئی (ف) اور ’غیرفعال‘ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل اور دیگر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے سے قبل نواز شریف ان سب کو فون کریں گے اور آزمائش کی گھڑی میں اخلاقی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم سے مسلم لیگ (ن) گریز کرے گی اور عدلیہ کی جانب سے نواز شریف کو دیے گئے ریلیف پر پیپلزپارٹی کی شدید تنقید کا جواب نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے سے پیپلزپارٹی آئندہ برس جنوری میں ہونے والے انتخابات سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کی شکایت کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف مفاہمتی پالیسی اپنانے کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، اور حمزہ شہباز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں ان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی 24 اکتوبر کو ہونے والی سماعت سے قبل نواز شریف کے لیے دستیاب قانونی آپشنز پر بات کرنے کے لیے سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اجلاس میں شامل ہوئے، 24 اکتوبر کو نواز شریف کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہونا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو 2 مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی اور توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

جاتی امرا پہنچتے ہی نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہوں نے اپنے رشتہ داروں کی قبروں پر بھی حاضری دی۔

دریں اثنا رہنما اے این پی غلام احمد بلور نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اور 4 برس بعد بیرون ملک سے وطن واپسی پر اُنہیں خوش آمدید کہا۔

مشہور خبریں۔

علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت، امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں، عمران خان

?️ 13 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران

بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی

سیکیورٹی کابینہ سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں: نیتن یاہو

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے اپنے

اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ میں ناکام

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریف کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں ناکام ہوچکی

ایچ آر سی پی کا متنازع پیکا ایکٹ کی مکمل منسوخی کا مطالبہ

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی

آزادکشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزاد

غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ ڈالنے کی چال ہے: اسرائیلی اخبار

?️ 30 جولائی 2025غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ

’متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت‘، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے