?️
لاہور: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لاہور میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں پر بات چیت کی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور امریکی سفیر کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آنے کے بعد سے عام انتخابات کی تیاری میں عوامی رابطہ مہم پر ہیں۔
پارٹی کی طرف سے جارہ کردہ بیان کے مطابق امریکی سفیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جہاں ان کی گفتگو دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت اور دیگر مسائل پر مرکوز تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ان کی خاص توجہ اگلے عام انتخابات میں پارٹی کی تیاری پر مرکوز تھی۔
امریکی سفیر کے ساتھ گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے انہیں آگاہ کیا کہ ملک کو اس وقت درپیش متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کریں گے۔
دونوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی کثیرالجہتی خدشات پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم اور مضبوط شراکت داری کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔
بیان کے مطابق انہوں نے تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ان کامیاب نتائج پر زور دیا جو امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی بنیاد رکھتے ہیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلی، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت مختلف شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا معاملہ بھی اٹھایا جن کو اسرائیلی بمباری میں بے رحمی سے قتل کیا جارہا ہے۔
نواز شریف نے فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی اور طبی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا اور ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آصف زرداری نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
اردن بھی گیا صیہونیوں کے ہاتھ سے:عطوان
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں اردن کے ایک پارلیمانی
اپریل
’جمع تقسیم‘ میں جوائنٹ فیملی میں ہراسانی کے موضوع کو اجاگر کرنے پر ناظرین کی بھرپور پذیرائی
?️ 10 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) ڈراما سیریل ’جمع تقسیم‘ کی حالیہ قسط میں
اکتوبر
اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو
مئی
صیہونی سپریم کورٹ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:نیتن یاہو اپنے متعدد عدالتی مقدمات کی کارروائی کو جلد از
نومبر
میئر، ڈپٹی میئر کراچی کا آئندہ 10 روز میں یوسی انتخاب لڑنے کا اعلان
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ
جون
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا
?️ 19 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
صہیونی ماہرین کا مشورہ؛ ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ہفتے کی شام اپنی
مارچ
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے
اپریل