🗓️
لاہور(سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے کہا ہے کہ نوازشریف واپس آکر سزا پوری کریں، پاسپورٹ تجدید نہیں کریں گے، نوازشریف کو برطانیہ نکالے گا تو وہ واپس آئیں گے عمران خان گردن کٹوا دیں گے این آراو نہیں دیں گے۔ انہوں نے چشتیاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی حکومت چاہتی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور اپنی قید پوری کریں۔
لیکن نوازشریف زندگی میں کبھی واپس نہیں آئیں گے ، نوازشریف کو اگر برطانیہ نہیں نکالے گا تو وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے کیونکہ نوازشریف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گردن کٹوا دیں گے این آراو نہیں دیں گے، نوازشریف واپس آکر سزا پوری کریں، پاسپورٹ تجدید نہیں کریں گے۔
انہوں نے ٹویٹر پر مزید اپنے بیان میں کہا کہ پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا انقلابی نواز شریف اور نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہےکا بیانیہ بنانے کے لیے اب استعمال کر رہے انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے "ڈیل” کا بیانیہ بنانے کے لیے برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے اس کی گروانڈ بنائی جا رہی ہے بذریعہ رینٹ اے۔
شہبازگل نے کہا کہ غیرضروری اعلان:برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے-اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا۔اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے- بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے۔ شہباز گل نے ٹویٹر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شیئر کی اور اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں۔ حکومت کی تبدیلی کا پلان طے ہوگیا۔
مشہور خبریں۔
آئی اے ای اے کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا
🗓️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے لیے
فروری
شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
🗓️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم
اکتوبر
یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اور سوڈانی کرائے کے200 فوجی ہلاک
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے سرحدی علاقے میں اس ملک کی فوج اور عوامی
فروری
ایران اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:تہران میں روسی سفارت خانے نے بعض مغربی میڈیا کی ان
نومبر
اسرائیل چند مہینوں میں اندر سے تقسیم ہو جائے گا: لاپیڈ
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما اور صیہونی
فروری
اتحادی حکومت کے رہنماؤں کےخلاف دائر کرپشن کیسز عملی طور پر بند ہوگئے
🗓️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے ترمیم شدہ احتساب قوانین کے تحت عدالتوں
ستمبر
سعودی عرب کی گولانی حکومت کی مکمل حمایت
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے، جو دمشق کا
جنوری
پاکستانی فوجی سربرہ کا ایران کے بارے میں بیان
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ
اگست