نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش کیوں رہے، رانا ثناء اللہ نے وجہ بتا دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش کیوں رہے ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثناءاللہ نے وجہ بتادی، دنیا نے تنقید تو ہر صورت میں کرنا ہوتی ہے، بہرحال نواز شریف کی اس حکمت عملی نے اچھا تاثر چھوڑا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر میاں نواز شریف اس معاملے کو پورا ٹیک اوور کرلیتے اور روزانہ بیان جاری کرتے تو مخالفین کی جانب سے ان پر تنقید پھر بھی ہونا تھی پھر لوگ یہ کہتے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تو چپ ہیں وہ تو سامنے ہی نہیں آرہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف خاموش پھر بھی نہیں تھے انہوں نے پیچھے رہتے ہوئے وفاق اور حکومت پنجاب کی رہنمائی کی اور انہیں مشورے دیئے۔بھارت نے پہلے بھی جارحیت کی اور عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کیا اس مرتبہ بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر ناپسند کیا گیا ہے۔ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھارت پر واضح کامیابی رہی ہے۔پاکستان نے اپنا موقف عالمی سطح پر بہتر انداز میں بیان کیا۔

پروگرام کے دوران ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے اور عالمی برادری کو بھارت پر دباو رکھنا چاہیے۔ مودی کا جیسا ماضی ہے ہمیں ان سے زیادہ توقعات بھی نہیںرکھنی چاہیے۔ ہر طرح کے حالات کیلئے ہمیں اپنی تیاری پوری رکھنی چاہیے۔
جنگ بندی کرانے والوں پر ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت پراپنا دباو برقرار رکھیں۔رانا ثناء اللہ نے بھارت کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت ہوتی ہے تو پاکستان اس کاپھر سے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے مکمل محفوظ ہیں۔ بھارت نے ایٹمی اثاثوں پرحملوں کی جعلی خبریں پھیلائی تھیں۔

مشہور خبریں۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، وزیر اعظم تین ناموں میں سے ایک کو منظوری دیں گے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی

خوراک کے عالمی بحران کی وجہ مغربی ممالک ہیں:روس

?️ 30 جون 2022روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی

یمن جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوا؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا کہ یمن

کیا ٹرمپ جیل جائیں گے؟

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف قانونی اور فوجداری مقدمات

امریکہ کا پولرائزیشن ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: رابرٹ گیٹس

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: ریپبلکن جس نے آٹھ امریکی صدر کی انتظامیہ میں خدمات

حزب اللہ: حکومت نے امریکہ کے خالی وعدوں پر بھروسہ کرکے لبنان کو خطرناک راستے پر گامزن کردیا

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے بیان کیا

بین الاقوامی رپورٹرز کی بن سلمان کے خلاف شکایت

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:بین الاقوامی رپورٹرز نےجرمنی کے شہرکارلسروہ میں سعودی عرب کے ولی

امیرلی ترکمانستان میں حاج قاسم نے کیمرے کے لینز سے کیا دیکھا؟

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر نے مزاحمت کے دو عظیم کمانڈروں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے