نواز شریف نے اقتدار میں آ کر انہی سے ٹکرانا ہے جو انہیں وزیراعظم بناتے ہیں، بلاول بھٹو

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی وزیراعظم بنے تو وہ انہی سے ٹکرائے جنہوں نے ان کو وزیراعظم بنایا تھا جس سے عوام اور ملک کا نقصان ہوا اور چوتھی بار وزیراعظم بن کر بھی یہی کام کرنا ہے۔

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے، گھبرانے والے اور پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ہم لاہور کے سیاستدانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا ایسا نہ ہو پھر ڈر کر چھپ جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں دو سیاسی جماعتیں شریک ہیں، ایک قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی ہے تو دوسری مرحوم ضیاالحق کی مسلم لیگ ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا ساتھ دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی غریب، کسان، مزدور کی جماعت ہے اور دوسری جماعت وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، تین دفعہ وزیراعظم بن کر آپ کا خون چوسا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، اب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور چوتھی بار آپ کا خون چوسے گا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلی بار اس کو وزیراعظم بنایا گیا تو وہ انہی کے ساتھ لڑ پڑے جنہوں نے اس کو وزیراعظم بنایا تھا، اس میں آپ کا اور ملک کا نقصان ہوا، دوسری دفعہ اس کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ مسلط کیا لیکن پھر بھی انہی کے ساتھ ٹکرائے جنہوں نے اس کو دو تہائی اکثریت دلوائی تھی، پھر حکومت ختم اور نقصان آپ کا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسری دفعہ وہی ناکام شخص کو ایک بارت پھر مسلط کر کے دو تہائی اکثریت دلوائی اور وہ پھر انہی لوگوں سے ٹکرائے جنہوں نے ان کو مسلط کیا تھا، اب اگر یہ کسی نہ کسی طرح چوتھی بار بن جاتا ہے تو اس نے یہی کام شروع کرنا ہے ، وہی رونا دھونا شروع کرنا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔

انہوں نے کہاکہ آپ نے پنجاب میں لوگوں کو سمجھانا ہے کہ دو جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے ، اس صوبے میں اکثر عوام مسلم لیگ(ن) کی مخالف ہے، اکثر لوگ میاں صاحب کو چوتھی بار وزیر اعظم نہیں دیکھنا چاہتے ، آپ سب کو گھر گھر جا کر سمجھائیں کہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، ایک بار بلاول بھٹو پر اعتماد کریں ، ایک بار تیر پر ٹھپہ لگائیں تو میں ان کا راستہ رولوں گا اور اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

چین: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف علاقوں

صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ مستعفی

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ تلگن زوئی

کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ “کے طور پر منارہے ہیں

?️ 26 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں

آرمی چیف سے ائیرچیف مارشل کی الوداعی ملاقات، آرمی چیف نے ایئرچیف کی خدمات کو سراہا

?️ 16 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل

عالمی بینک کا جی ایس ٹی وصول کرنے کیلئے ایک ہی ایجنسی بنانے پر زور

?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ

صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی

القادر ٹرسٹ کیس: نیب کا بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ حاصل کرنے میں ناکام

?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے

اسرائیل یمن میں لبنان کے منظر نامے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر سکتا؟

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکہ اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے