?️
لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل وجہ کیا تھی،وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بتا دیا اطلاعات کے مطابق وزئراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے 11 جنوری کو ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک کابینہ رکن نے سوال کیا کہ شہبازشریف نے اپنے بھائی نوازشریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا تھا۔شہباز شریف کے خلاف بیان حلفی کی خلاف ورزی پر حکومت کے پاس قانونی کارروائی کے کیا اختیارات موجود ہیں؟۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ نوازشریف احتساب سے بچنے کے لیے بیرون ملک گئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا۔انہوں نے جیو جیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کو واپسی کے لیے مجبور نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا۔ ن لیگ صدر نے صرف یہ لکھا کہ نوازشریف علاج کے لیے باہر جائیں گے اور علاج کروا کر کے واپس آئیں گے۔
حلف نامے میں لکھا گیا ہے کہ جب ڈاکٹر لکھیں گے نوازشریف تب واپس آئیں گے۔ن لیگ قائد اپنے فیصلے سے واپس آئیں گے۔یہ سابق وزیراعظم کو مجبور نہیں کر سکتے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواشریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت وفاقی کابینہ نے دی۔ عمران خان نے کہا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹس درست ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ ایک بار پھر دنیا میں تنہا
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی
فروری
جنرل سلیمانی کی شہادت ، خطے اور دنیا میں استقامتی محاذ کی گونج
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے
جنوری
عرب ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جوہری تنصیبات کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی جوہری توانائی کمپنی روز اٹوم کے سربراہ نے اعلان
اپریل
بولی وڈ میں 500 میں سے 2 فلمیں پاکستان مخالف بنتی ہیں، راج پال یادیو
?️ 15 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف بولی وڈ کامیڈین راج پال یادیو کا کہنا
فروری
سعودی اتحاد کے یمن سے نکلنے کا وقت آگیا ہے: صنعا
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر
مئی
ہم مذاکرات میں اپنی تمام سابقہ شرائط پر پابند ہیں: فلسطینی مزاحمت
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے ترجمان محمد الحاج موسیٰ
اکتوبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ 20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ صیہونی حکومت
جون
سندھ میں افطار کے بعد مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 13 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں
اپریل