نوازشریف عوام کا پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں: فواد چوہدری  

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دے دیا اور عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف عوام کا پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں۔ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج، لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہاہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج، لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عدالتی نظام اور قانون کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں، جھوٹی رپورٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نواز شریف عوام کے پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس کے مطابق ڈاکٹروں نےنواز شریف کو سفرکرنے سے روکا ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کرونری انجیو گرافی ہونے تک ادویات لیتے رہیں، صحت سینٹرکے قریب ہی رہیں، انجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نوازشریف علاج کے بغیر پاکستان گئےتو  ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، ذہنی دباؤ سے ان کی بیماری مزید بگڑسکتی ہے۔یہ میڈیکل رپورٹ امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سےعدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان

ہیرس کا انتخاب میں ناکامی کے بعد پہلا خطاب

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ہیرس نے ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند لمحے قبل

آئینی ترمیم کی بنیاد کوئی ڈیل نہیں، یہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، گورنر پنجاب

?️ 22 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے

شام میں امریکی اڈے پر حملہ

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں

بیت المقدس کی مزاحمتی کارروائی انتفاضہ کی واضح دلیل ہے:جہاد اسلامی

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے

وائٹ ہاؤس کا کابل کے سقوط تک افغانستان کو خالی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:  Axius نے رپورٹ کیا کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے

مغربی ایشیا کے دورے کے بارے میں ٹرمپ کا اظہار خیال

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا

روس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کے عالمی نتائج

?️ 17 فروری 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یوکرین کیس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے