?️
کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورکو مکینوں نے خالی کردیا تاہم بیرون ملک مقیم کچھ خاندانوں کا سامان تا حال فلیٹوں میں موجود ہے جسے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا، ابھی تک ضلع انتظامیہ کی جانب سے کثیرالمنزلہ عمارت کو سیل نہیں کیا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو خالی کردیا گیا ، نسلہ ٹاور95فیصد خالی ہوچکا ہے تاہم بیرون ملک مقیم کچھ خاندانوں کا سامان تا حال فلیٹوں میں موجود ہے، ان فلیٹوں کو بھی ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی خالی کرالیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمارت سیل کے حوالے سے دی جانیوالی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ ہوسکا، ضلع انتظامیہ نے نہ تو کثیر المنزلہ عمارت کو سیل کیا اور نہ ہی اس کو توڑنے کے حوالے سے کمیٹی نے کوئی حکمت عملی تیار کی۔
کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت کو گرانے کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی نے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت گرانے کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، تمام کمپنیوں نے مینوئل طریقے سے عمارت کو توڑنے کے ٹینڈر جمع کرائے ہیں۔
یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کی تھی ، کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔
مشہور خبریں۔
عراق شام کا ہر طرح سے حامی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے
فروری
مہنگائی میں شرح کمی واقع ہوئی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82
جنوری
کثیر الجماعتی کانفرنس کا سندھ کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر مردم شماری نتائج قبول نہ کرنے کا انتباہ
?️ 18 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کثیر
مارچ
میجر جنرل ثاقب محمود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے
?️ 2 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)
دسمبر
واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور اہم تبدیلی کا اعلان
?️ 17 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی
دسمبر
لبنان میں امریکی مداخلت
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ کی معاون،
فروری
خوراک تیار کرنے والی کمپنیاں سیلاب متاثرہ بچوں کیلئے عطیہ کریں: وزیراعظم
?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس
ستمبر