?️
کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری کر دیا اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔15 اکتوبر کو اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا بتائیں آپ تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟
سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبہ اٹھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں۔
یاد رہے 15 اکتوبر کو اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے رہائشیوں کی ریویو پٹیشنز بھی خارج کردی ہیں ، کمشنر کراچی کو اب اس جگہ کا قبضہ حاصل کرنا ہے۔
نوٹس کے مطابق کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں ائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا تھا کہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو جولائی اور پھر ستمبر میں نسلہ ٹائور خالی کرنے کے نوٹسسز بھیجے جاچکے ہیں ، لیکن عمل نہیں ہوا۔یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں اسموگ آفت قرار، سبب بننے والی تمام سرگرمیوں پر پابندی
?️ 10 اکتوبر 2022لاهور:(سچ خبریں) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسموگ کو آفت
اکتوبر
بائیڈن کے پورے خاندان پر ٹرمپ کا خوفناک الزام
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف
جون
کیا یوکرائن انتخابات میں جیت پائے گا ؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس
جولائی
درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
?️ 4 اگست 2025 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سےخفیہ نکاح
اگست
حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ
ستمبر
امریکی وزیر دفاع نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا
?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطرناک جنگ کا
مئی
آل خلیفہ حکومت کا بحرینی قیدی بچوں کے خلاف نیا جرم
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ
نومبر
اوسلو معاہدے کو ختم کرنے کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحریک
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نیٹ ورک چینل سیون کے مطابق، اسرائیلی
ستمبر