?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے اپنے سفارتی عملے کی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپسی کے لیے حکومت پاکستان کو تحریری درخواست کردی، جس میں ان کے لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے سفر کی اجازت مانگی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں کو لاہور کے سفر کی اجازت دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے تحریری درخواست میں وزارت خارجہ سے اجازت مانگی گئی کہ پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے سفارت کاروں کو لاہور کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جانے کے لیے سفر کی اجازت دی جائے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارت کے ناپسندیدہ قرار ددیے گئے سفارتی حکام لاہو روانہ ہوگئے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے فوجی، بحری اور فضائی سفارت کار آج واہگہ کے راستے بھارت واپس لوٹ جائیں گے۔
پاکستان نے بھارت کے دفاعی، ایئر، نیول اتاشیوں اور معاون اسٹاف کو ناپسدیدہ شخصیات قرار دیا تھا۔
واہگہ سے پاکستانیوں کی آمد، بھارتیوں کی واپسی
پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
واہگہ بارڈر سے گزشتہ روز بھارت جانے اور پاکستان واپس آنے والوں کے اعداد و شمار ڈان نیوز نے حاصل کرلیے۔
واہگہ بارڈر حکام کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق 288 بھارتی شہری واپس بھارت گئے، پاکستان نے 3 روز پہلے سارک ویزا استثنیٰ پر موجود بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے 190 پاکستانی شہری بھی وطن واپس لوٹے ہیں، بھارت نے سارک ویزا کے تحت استثنیٰ کے حامل پاکستان شہریوں کو 48 گھنٹوں تک ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔
واہگہ بارڈر پر دیگر ٹرانزٹ اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کردیا
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا
جولائی
ہمارے پاس امریکی باتیں سننے کا وقت نہیں:روس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیر
جولائی
چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین
جنوری
یوکرین میں جنگ جاری رکھنے میں امریکہ کا مقصد کیا ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کے
اکتوبر
شمالی غزہ میں صیہونی مظالم کے 100 دن کے ہولناک اعدادوشمار
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس نے شمالی غزہ
جنوری
فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی تعداد میں اضافہ
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے آباد کاروں سے کہا کہ وہ
ستمبر
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ
غرہ کے بارے میں الجزائر کی مصر سے اپیل
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:بعض باخبر عرب ذرائع کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون
جولائی