🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ادویات پر اعشاریہ ایک فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے مالی سال 21-2020 کے دوران ادویات پر 0.1 سے ایک فیصد انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کی وصولی کی ذمہ داری ایف بی آر کی بجائے ادویات بنانے اور درآمد کرنے والی کمپنیوں اور ڈسٹری بیوٹرز پر ڈالی گئی ہے ، تاہم نئے ٹیکس سے ادویات کی قیمتوں میں مزید 11 فیصد اضافہ ہوگا جب کہ پہلے ہی موجودہ دور حکومت کے دوران ادویات کی قیمتیں 400 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہیں اسی بناء پر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے نیا ٹیکس اور اسے حاصل کرنے کا طریقہ کار کو مسترد کردیا اور 15 جولائی کو ملک گیر شٹرڈاؤن اور 19 جولائی سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب ادارٹہ شماریات کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ہوگئے ہیں ، سماجی و معیارات زندگی سے متعلق سروے رپورٹ کے مطابق 46 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے جیسے ہیں ، صرف 2 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہتر قرار دیئے، گھریلو معاشی حالات کو بد تر قرار دینے والوں کی تعداد سندھ میں سب سے زیادہ 29 فیصد ہے۔
ادارہ شماریات کے سماجی و معیارات زندگی سے متعلق سروے میں 12فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات پہلے سے بہت زیادہ بد تر قرار دیئے، 26فیصد گھرانوں کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں ، سروے کے مطابق 46فیصد گھرانوں کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے جیسے ہیں، ملک کے 13 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہتر قرار دیئے،صرف 2 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہت زیادہ بہتر قرار دیئے۔
ایک فیصد گھرانوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے،11فیصد گھرانوں نے کمیونٹی کے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بد تر قرار دیئے،23فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بد تر ہوئی، 48فیصد کے خیال میں کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے جیسی ہے ، 11فیصد کے مطابق علاقے کی معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی، ایک فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،6فیصد کمیونٹی کی معاشی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے۔
سندھ میں 29 فیصد گھرانوں نے اپنے معاشی حالات کو پہلے سے زیادہ بدترقرار دیا،گھریلو معاشی حالات کو بد تر قرار دینے والوں کی تعداد سندھ میں سب سے زیادہ ہے،دوسرے نمبر پر کے پی میں 27 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بدتر ہیں،پنجاب میں 25 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں۔ بلوچستان میں 22 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں ،پنجاب 46 اور سندھ میں 47 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے جیسے قرار دیئے ،کے پی 42 اور بلوچستان میں 46 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے جیسے ہیں۔
سروے میں پنجاب 14 اور سندھ میں 9 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے،کے پی 17 اور بلوچستان میں 13 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے، سندھ کے 26 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کے معاشی حالات ابتر ہوئے ، کے پی،پنجاب کے 23 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کی معاشی حالت ابتر ہوئی،بلوچستان میں 21 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کی معاشی حالت ابتر ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بند کرپشن کیسز بحال
🗓️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب
ستمبر
صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام
🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:عربی پوسٹ نیوز سائٹ نے اس نئی لہر پر اپنی ایک
مئی
یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ
🗓️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن
جون
امریکہ یوکرین میں شہریوں کے خلاف جرائم میں ملوث
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
ملکی برآمدات میں مسلسل نویں ماہ کمی، مئی میں 17 فیصد گر گئیں
🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 9 مہینے
جون
شام میں ایک دھائی سے لاپتہ امریکی صحافی کی تلاش
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ
دسمبر
ہم فرانسیسی استعمار کے گھناؤنے قتل عام کو نہیں بھولیں گے: الجزائر
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں: فرانسیسی استعمار پر تنقید کرتے ہوئے الجزائر کے صدر عبدالمجید
مئی
یمن پر حملے کی اطلاع سعودی عرب اور امریکہ کو دی گئی
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے مطابق یمن
جولائی