نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے 4 امیدوار میدان میں آگئے

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، 4 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے ہیں اور آج شام کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے، پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل افریدی، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک، مسلم لیگ (ن) کے سردار جہان اور جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمٰن کے کاغذات جمع کروادیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پی کا انتخاب کیا جائے گا۔

نئے قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، پی ٹی آئی کا 90 آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ پلڑا بھاری ہے جب کہ وزارت اعلیٰ کے لیے 73 ارکان کی حمایت درکا ہے۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

قبل ازیں، ترجمان گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج (11 اکتوبر) کی دوپہر ڈھائی بجے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے عہدے سے استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے بتایا کہ آئین و قانون کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور تمام معاملے کو شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

خیبرپختونخوا کے نئے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔

سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں بحثیت معاون خصوصی برائے موصلات ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

تاہم، گزشتہ ہفتے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم بنایا گیا تھا، وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ

کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟

?️ 19 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟

ٹرمپ: میں انڈونیشیا کے ساتھ ایک عظیم تجارتی معاہدے پر پہنچ گیا ہوں

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا جرگہ؛ وزیراعظم اور عسکری قیادت کا عمائدین کو اہم امور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

?️ 31 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم اور عسکری قیادت نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت

کرپشن پر کنٹرول کیلئے اسلام آباد میں مرکزی کسٹمز اسیسمنٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر سے جمع ہونے والے

ایران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت پر ہونے والی ووٹنگ میں کیوں غیر حاضر تھا؟

?️ 13 ستمبر 2025ایران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل

مادورو اور ان کی اہلیہ کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا: امریکی جنرل

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی اٹارنی جنرل پاملا بانڈی نے تصدیق کی ہے کہ وینیزویلا

پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے  صرف ایک قدم پیچھے

?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے