?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاک فضائیہ کے پہلے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سبکدوش ہوگئے ہیں اور نئے سربراہ ظہیر احمد بابر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں، جےایف17تھنڈرطیاروں نےسبکدوش ہونیوالےایئرچیف مجاہدانورخان کوسلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سبکدوش ایئر چیف مجاہد انور خان نے اپنے خطاب میں نئے ایئرچیف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مجاہد انور خان نے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔ اتحاد ہی کامیابی کا بنیادی عنصر ہے، پاک فضائیہ ہر چیلنج کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے فخر ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔ ہرقیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق 17 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے ظہیر احمد بابر کو ائر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا تھا۔
ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائر اسٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر اسکوارڈرن، آپریشنل ائربیس اور ریجنل ائر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔ظہیر احمد بابر کمبٹ کمانڈرز اسکول ائر وار کالج اینڈ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز یو کے گریجویٹ ہیں ۔ خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔


مشہور خبریں۔
شوٹنگ کے دوران یمنٰی زیدی کی سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل
?️ 14 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے
مئی
احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی تحقیقی ادارہ
?️ 23 نومبر 2025احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی
نومبر
نیتن یاہو کی کابینہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی: بینی گینٹز
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریو نے مقبوضہ علاقوں میں بلیو اینڈ وائٹ
اگست
بلنکن کے خطے کے دورے پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جنوری
اسرائیل کے علاقائی اقدامات پر ایک نظر
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران کے مسلح افواج کے اسرائیلی ریاست پر
جون
پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ
مارچ
مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
?️ 24 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
جولائی
کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینی طالب علم کی ملک بدری کا حکم جاری
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی امیگریشن جج نے کل فیصلہ سنایا کہ حکومت فلسطینی کولمبیا
اپریل