?️
پاکپتن (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کو یاد رکھنا چاہیے کہ ن، ش اور م سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح جبکہ پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں دوڑ رہی ہوں گی۔
پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میری توقعات سے کہیں بڑھ چکا ہے، اس کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور سرسبز نظر آ رہا ہے اور اب پنجاب کے چھوٹے شہروں کو بھی بڑے شہروں کی طرح خوبصورت اور ترقی یافتہ بنایا جا رہا ہے، میری زیادہ توجہ چھوٹے شہروں پر ہے، کیونکہ وہاں عوام ان سہولتوں کے زیادہ حقدار ہیں، ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے 35 ہزار مشینیں خریدی جا چکی ہیں اور اب صوبے بھر میں صفائی کے کام بلاتفریق جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں میں ایئرکنڈیشن، فری وائی فائی اور خواتین کے لیے علیحدہ جگہ کی سہولت موجود ہے تاکہ انہیں دوران سفر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پبلک ٹرانسپورٹ صرف لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور تک محدود تھی، لیکن اب 1100 نئی گرین بسیں پنجاب کے ہر شہر میں صرف 20 روپے میں سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔
مریم نواز نے بتایا کہ دسمبر تک 1500 بسیں سڑکوں پر دوڑ رہی ہوں گی اور اس کے بعد اپریل اور مئی میں 500 مزید بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ 3 ماہ میں تمام روٹس پر بس اسٹاپس بنائے جائیں تاکہ عوام آرام سے انتظار کر سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے بتایا کہ صرف سات سے آٹھ ماہ میں 90 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے اور اگلے پانچ سالوں میں پانچ سے سات لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں جنہیں تین ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جاری جنگ سے اسرائیل کو سینکڑوں ارب ڈالر کا نقصان
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کار رامی یادور نے خبری ویب سائٹ نیوز
ستمبر
امریکہ میں ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر میں لیزر چمکانے والا شخص گرفتار
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر، جسے "مارین ون” کہا
ستمبر
بائیڈن کی نیتن یاہو کے لیے 38 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات دو ریپبلکن امیدواروں، ٹرمپ اور ڈیموکریٹ، بائیڈن کے
اکتوبر
امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا
دسمبر
حزب اللہ کا جاسوس ڈرون نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ میں داخل
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے چند منٹ قبل خبر
اگست
عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
مسلح افواج عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی فیصلے میں نہیں لکھا ملٹری کورٹ عدلیہ ہے، رکن آئینی بینچ
?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس
مارچ
سینٹ کا الوداعی اجلاس 19 فروری کو طلب
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کا اجلاس 19
فروری