?️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے استعفیٰ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے استعفی دیا، میں سیالکوٹ کے انتخابات میں کھل کر کھیلنا چاہتی ہوں عمران خان ہمارے کپتان ہیں، وہ جہاں بھیجیں گے میں کھیلوں گی۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران فردوس اعوان نے کہا کہ استعفیٰ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے دوران وزیراعظم عمران خان کو دیا تھا جو منظور نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا، میں سیالکوٹ کے انتخابات میں کھل کر کھیلنا چاہتی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی نے مزید کہا کہ استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا حکم تھا کہ میں اپنے عہدے پر فائز رہوں اور کام جاری رکھوں۔ڈاکٹر فردوس اعوان نے تصدیق کی کہ آج کی ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پیغام دیا کہ وزیراعظم مجھے وفاق میں ذمے داری سونپنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے کپتان ہیں، وہ جہاں بھیجیں گے میں کھیلوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ مجھے وفاق میں ذمے داری دی جارہی ہے اس لیے استعفیٰ دیا، پارٹی کی ترجیحات پارٹی کی لیڈر شپ کرتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ہے، فیصلہ سازی کا اختیار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں یہی کہوں گی کہ پارٹی میں تصادم کی صورتحال نہیں ہونی چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جماعت میں گروپ یا گروہ نہیں ہوتا۔
مشہور خبریں۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ تعلیم کے شعبے میں کتنا خرچ کیا گیا
?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اقتصادی سروے پاکستان برائے سال 22-2021 میں نشاندہی کی گئی
جون
فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے
نومبر
تنازع کے ایک سال میں یوکرائنی جنگ کا پیغام
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین کی جنگ اپنے پہلے سال میں داخل ہو چکی ہے
فروری
امریکہ کی بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی کوشش
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھارت اور پاکستان کے وزرائے
اپریل
نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت مالی کا بیان سامنے آگیا
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں
اگست
صیہونی حکومت کا ترک صدر کا شکریہ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں
جون
تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام
جنوری
عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا:وزیراعظم شہباز شریف
?️ 29 مئی 2022مانسہرہ:(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے
مئی