🗓️
لاہور (سچ خبریں) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیاست سے 3 سال تک کنارہ کشی کے بعد میں آج میڈیا کے سامنے پیش ہوا ہوں سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار احمد نے کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہیں اور اپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پچھلے الیکشن میں، میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے 34 ہزار سے ووٹوں کی لیڈ سے منتخب ہوا، میں اصل میں قومی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑ رہا تھا وہاں سے ناکام ہوا یا مجھے ناکام کروایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حلف لینے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ایک سیاسی پیش رفت ہوئی، حکومت ایک خودساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے حالانکہ سینیٹ، قومی اسمبلی کے لیے ارکان کا اہل ہونا، ان کا انتخاب اور نااہلی یہ سب آئین میں شامل ہیں کہ کس طرح الیکشن ہوتا ہے، حلف لیا جاتا ہے اور کس طریقے سے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔
چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایک ایسا آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے جس میں ایک نااہلی کا اضافہ کیا جائے گا، اگر نااہلی قانون کے مطابق ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر رات کے اندھیرے میں آرڈیننس کے ذریعے ہو تو اس پر اعتراضات ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اگر ایسا ہوجاتا تو میں خود تو الیکشن نہ لڑتا میرا نمائندہ لڑتا تو کہتے کہ ایک طرف انہیں نظام پر شکوک ہیں اور دوسری طرف یہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں یہ تو مان گئے ہیں، اگر نہ لڑتا تو مخالفین کو ایک فری ہینڈ دینے کے مترادف تھا خاص طور پر جب عام انتخابات بہت قریب ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ اس لیے میں نے حلف لینے کا فیصلہ کیا، میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں، آپ کو بالکل یقین دہانی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ہفتہ قبل حلف لینے سے متعلق تحریری طور پر صوبائی اسمبلی کو بھی آگاہ کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی اس کی کاپی ارسال کی تھی اور دن متعین تھا مگر آج یہ کہا گیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بغیر حلف نہیں لیا جاسکتا، یہ مؤقف بالکل غلط ہے۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ جو بھی چیئرمین ہوتا ہے اس کے پاس اسپیکر کے مکمل اختیارات ہوتے ہیں تو اس کے حوالے سے ہمارا کیا مؤقف ہوگا یا ہم کیا کریں گے، اس سلسلے میں ہم قانونی رائے لیں گے اور عین ممکن ہے کہ کل یا پرسوں ہم عدالت جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر یہ فیصلے نہ کریں میرے حلقے میں جائیں اور لوگوں سے پوچھیں کہ میں نمائندگی کررہا ہوں یا نہیں، نہ صرف صوبائی اسمبلی کے حلقے بلکہ قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی جاکر پوچھیں کہ میں ان کی نمائندگی کررہا ہوں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اور بھی بہت دوست ہیں، ان کو مشورے کی ضرورت نہیں ہے، ویسے بھی پاکستان میں جب کوئی حکمران بن جاتا ہے تو بہت سارے لوگ مشورے دینے کے لیے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ میں پھر بھی عمران خان سے یہی کہوں گا کہ ٹھنڈا کرکے کھائیں حکمران کو سب کو اکٹھا لے کر چلنا ہوتا ہے، آج اس ملک کو افہام و تفہیم اور قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔
چوہدری نثار آج (24 مئی کو) حلف اٹھانے کے لیے پنجاب اسمبلی گئے تھے لیکن انہیں بتایا گیا کہ آپ حلف نہیں اٹھا سکتے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اسمبلی میں موجود نہیں ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے ڈیڑھ گھنٹہ سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے ساتھ اسپیکر کے کمرے میں گزارا اور حلف لیے بغیر واپس روانہ ہو گئے تاہم چوہدری نثار نے جاتے جاتے حلف کے لیے دو دن بعد دوبارہ آنے کا اعلان بھی کیا۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ کی افغان شہریوں کے ساتھ وعدہ خلافی
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے تقریباً 20 ہزار افغان شہریوں کو آباد
جنوری
پرویز رشید کی اپیل مسترد، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا دروازہ بند
🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں نے کاغذات
فروری
متحدہ عرب امارات کے ستارے گردش میں ہیں: سینٹ کام کے سربراہ
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام
فروری
کیا قطر بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے ؟
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر میں طالبان حکومت کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل
دسمبر
پنڈورا دستاویزات سعودی شہزادوں کی جانب سے یمن میں داعش کے ہتھیاروں کی فراہمی کا انکشاف
🗓️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم نے پنڈورا ڈاکومینٹس نامی ایک
اکتوبر
این سی او سی نے رمضان المبارک سے قبل اہم فیصلے کرنے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے رمضان المبارک کے دوران
اپریل
فلسطینی صحافی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ
جون
سعودیوں نے یمن کے الجوف علاقے میں تیل کی تلاش کیوں روک دی؟
🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ الجوف کے کئی علاقوں میں
نومبر