میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اس کو کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، تشدد برداشت کیا، کوئی ان کو سننے کو تیار ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا؟

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پرانا ورکر آج بہت پریشان ہے، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے، جنہوں نے مشکلیں برداشت کیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں خاص طور پر پنجاب میں اندرونی تنازعات میں گھری نظر آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، تشدد برداشت کیا، کوئی ان کو سننے کو تیار ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا؟

پارٹی کے اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا پنجاب کے کچھ حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ’پسندیدہ‘ امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے لیے ٹرمپ کی بے گھر کرنے سے آگے کی سازش

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: یورو-میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ

لاوروف کی پرواز کو روکنے کے بعد روس کی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو میزائل کا خطرہ

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  بلغاریہ، مقدونیہ اور مونٹی نیگرو کی جانب سے روسی وزیر

 اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون فراہم کرے گا

?️ 28 اکتوبر 2025 اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون

نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ

مسئلہ فلسطین کا حل کس کے ہاتھ میں ہے ؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ

پاکستان مینار پر ٹک ٹاکر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

?️ 18 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے

نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا، کیا حکومت انتخابات ڈی ریل کرنا چاہتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ بانی

کیا 5G ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے؟

?️ 18 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)کیا فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کے لئے نقصان دہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے