میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار

🗓️

میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع میانوالی میں غیر قانونی سمز جاری کرنے کے الزام میں ٹیلی کام فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے ملک بھر سے کم از کم 54 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں ضبط کی گئی تھیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی نے ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم سرکل کے ساتھ ملکر میانوالی میں یوفون فرنچائز پر چھاپہ مارا، فرنچائز غیر قانونی طور پر سمز کے اجرا میں ملوث پائی گئی۔

بیان کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران 496 ڈیجیٹل فنگر پرنٹ امپریشن، بائیومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم (بی وی ایس) ڈیوائسز، 2 اسکینرز اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لیا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر ان اشیا کو ضبط کر لیا اور ’فرنچائز مالک‘ کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے فرنچائز مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مزید مجرموں کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ پی ٹی اے غیر قانونی سموں کے اجرا کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے راولپنڈی سائبر کرائم سرکل نے لاہور کے علاقے گلشن علی کالونی سے بین الاقوامی سموں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

فروری میں ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے کہا تھا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، سکھر اور ایبٹ آباد سے 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 8 ہزار 363 بین الاقوامی سمز برآمد کی گئی ہیں جن میں سے 21 کیسز ملک بھر میں درج کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:   کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا

ایک افغان خاتون پہلی باپردہ خاتون کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:     آسٹریلوی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی کہ افغانستان

سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے مائیکل روتھنی کی ریاض میں بطور امریکی سفیر

بے قابو آگ؛ گرمیوں میں یونان کا ڈراؤنا خواب

🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:یونان کے جنگلات میں آتشزدگی جو کل تک پانچویں روز بھی

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار، الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت قرار دے دیا

🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

🗓️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام

یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ

🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام

امریکی غزہ میں بائیڈن کی بربریت کے مخالف 

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:اِپسوس امریکیوں کے مشترکہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے