?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی، بھارت نے پہلگام فالز آپریشن کا الزام پاکستان پرعائد کیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی کمیٹی میں بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا، بھارت نے اٹاری بارڈر بند کیا اور ہم نے واہگہ بارڈر بند کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پاکستان نے مشکل حالات میں ٹیک آف کیا،2016میں پاکستان کی شرح نمو3.6 فیصد تھی، تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف ریفارمزپروگرام مکمل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 تک دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکے تھے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، 16ویں ماہ میں پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر آ چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
?️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کراچی کے
جون
تاریخ نیتن یاہو کو مجرم قرار دے گی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک صدارتی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ فخرالدین آلٹن نے مقبوضہ بیت
دسمبر
حاجی آج میدان منیٰ میں
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون
بائیڈن کی گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کی ناکام کوشش
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے خطہ کے دورے کا مقصد سعودی عرب
جولائی
لاوروف نے نیتن یاہو کو خبردار کیا
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اسرائیل کے ان اقدامات کی
ستمبر
PSL سیزن 6، نصیبو لعل نے علی ظفر کو چھوڑ دیا پیچھے
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ
فروری
امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف
اپریل
ترکی اور صیہونی ریاست کے تعلقات
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے ایک ترک اہلکار کے حوالے سے بتایا
مارچ