?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے غریب ترین لوگوں کواشیائےضروریہ پرسبسڈی دےرہے ہیں۔ اس حوالے سے نے انہوں نے احساس راشن پروگرام کے تحت غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، ایس اے پی ایم برائے سیاسی رابطے شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے کہا حکومت عام آدمی کو زیادہ ریلیف دینےکیلئےہر ممکن اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے، ہم غریب ترین لوگوں کواشیائےضروریہ پرسبسڈی دےرہے ہیں۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ماہانہ50ہزارسےکم آمدن گھرانوں کوراشن کی خریداری پرسبسڈی ملےگی، پروگرام 15دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔
بریفنگ میں کہا پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے، اب تک15000سےزائدکریانہ اسٹورزرجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ فراہم کرنے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ پر بن گور کے حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گور صیہونی
مئی
اخبار میں تصویر دیکھ کر صاحبہ پر فدا ہوا تھا، ریمبو
?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار جان افضل المعروف ریمبو نے انکشاف کیا
فروری
بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں برسرا قتدار نہیں آنے دی جائے گی، عمر عبداللہ کا اعلان
?️ 28 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
اوپو کی ’کے‘ سیریز کو دو فونز متعارف
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون ساز بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے کے
جولائی
عراق میں امریکہ کی آواز کو کیسے خاموش کیا گیا؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے سے امریکی فوج کے انخلا پر غزہ جنگ جیسے واقعات
ستمبر
مسلح فوج پر عوام کا اعتماد کیوں کم ہو رہا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:پیر کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق، امریکی
اگست
زونگ نے ’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ٹیلی نار کے انضمام‘ کی مخالفت کردی
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل)
اکتوبر
متحدہ عرب امارات پر یمنی جارحیت کے غصے کی وجہ
?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ مصر کے
جنوری