🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے تحت گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفرسات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر18.58 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز، لہسن اور کھلے دودھ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، اسی طرح دال مسور کی قیمت میں6 روپے، دال ماش کی قیمت میں7 روپے اور دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جن میں انڈوں کی قیمت میں 26 پیسے اورآلو کی قیمت میں4 روپے 48 پیسے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی ہوئی۔
اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں13 روپے فی کلو کمی آئی۔ اسی طرح ایک ہفتے کے دوران 23 میں استحکام رپورٹ ہوا ہے۔دوسری جانب نیوز ایجنسی این این آئی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے، حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے لیے امریکہ سے کیا مانگا ہے؟
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن سے
جون
بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو
مارچ
روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان
🗓️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
باب العمود آج بھی متاثر؛ آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے
اپریل
امریکہ کے ساتھ روس کے تعلقات بحران ہیں: پیوٹن
🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے
اپریل
میں 24 گھنٹوں میں یوکرین کی جنگ ختم کروا سکتا ہوں:ٹرمپ
🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے
جنوری
بائیڈن نے ایران کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت نہیں کی: امریکی سینیٹر
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: فاکس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سخت گیر
جولائی
برطانوی پارلیمنٹ تحلیل
🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اس ملک
مئی