?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، سی پیک سیکیورٹی اور پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔
آرمی چیف نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ ’مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عوام اور مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔
سید عاصم منیر نے علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہوئے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا بھی اعلان کیا، آرمی چیف کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے، دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر میں آزادانہ طور حملے کیے رہے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں تخریب کاروں نے بھی اپنی دہشت گرد سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک ’پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز‘ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے بعد رواں برس جنوری کا مہینہ مہلک ترین مہینوں میں سے ایک رہا جس کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں میں 139 فیصد اضافہ ہوا۔
اس دوران ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے کم از کم 44 حملوں میں 134 افراد نے اپنی جانیں گنوا دیں جبکہ 254 افراد زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کے دورۂ چین سے قبل سی پیک کے تین اہم منصوبوں کی منظوری
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین سے قبل کئی
نومبر
"جسٹ ڈو اٹ” ایران سے خطاب؛ اسرائیل کے خاتمے کے لیے مغرب کی دلی آواز
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صہیونی ریاست کے درمیان جاری جنگ کے دوران، "جسٹ
جون
این بی سی: وائٹ ہاؤس کے سامنے فائرنگ کرنے والا سابق سی آئی اے کا جاسوس تھا
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی این بی سی نیٹ ورک نے وائٹ ہاؤس کے
دسمبر
یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ
?️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن
جون
سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل
دسمبر
صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، وفاقی وزیرِ تجارت
?️ 26 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے
نومبر
لبنانی وزیر کا مغربی مداخلتوں کے بارے میں بیان
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کی عبوری حکومت میں وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان
جولائی
آٹھ جنگوں کا خاتمہ ؛ ٹرمپ کا دعویٰ؛ حقیقت یا مبالغہ؟
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارت میں دعویٰ کیا
اکتوبر