?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے سے مزید ریکارڈ طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مونس الہیٰ سمیت 11 ملزمان پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت تفصیلی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت کئی ادارے ان اکاؤنٹس کی تحقیقات کر چکے ہیں، ایک ہی معاملے کی بار بار تحقیقات کیسے ہو سکتی ہیں؟
اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا تھا۔
جسٹس سردار طارق نے استفسار کیا کہ جن اکاؤنٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں وہ کب کے ہیں؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ اکاؤنٹس 2007 اور کچھ 2010 سے 2014 میں بنے۔
جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیے کہ نیب نے 2020 میں تحقیقات ختم کیں، احتساب عدالت نے اس کی توثیق کی، کیسے ممکن ہے نیب نے اس معاملے کا جائزہ ہی نہ لیا ہو؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ سے منی لانڈرنگ کا معاملہ سامنے آیا، جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ شوگر کمیشن تو چینی کی قیمت کے حوالے سے تھا، جس رحیم یار خان مل کا کیس بنا رہے ہیں، اس کی تو کمیشن نے تحقیقات ہی نہیں کی، ابھی تک ایف آئی اے واضح نہیں کر سکا کہ کہانی شروع کہاں سے ہوئی۔
جسٹس سردار طارق کا کہنا تھا کہ انسداد منی لانڈرنگ قانون 2010 میں بنا، اطلاق ماضی سے کیسے ہوسکتا ہے؟ آپ کے بقول مقدمے کی بنیاد ہی 2007 کا اکاؤنٹ ہے، نیب ریفرنس کی تفصیلات اور ریکارڈ پیش کریں پھر فیصلہ کریں گے کہ مونس الٰہی کو نوٹس جاری کرنا ہے یا نہیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلیل دی کہ لاہور ہائی کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مقدمہ ختم کیا، جس پر جسٹس یحٰیی آفریدی نے کہا کہ ہائی کورٹ کو مقدمہ پہلی سماعت پر ہی ختم کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا تھا، 8 دسمبر کو سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کے تحت ایف آئی آر بحال کرنے کی ایف آئی اے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی تھی۔
یاد رہے کہ رواں سال 6 جون کو ایف آئی اے نے مونس الٰہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کروایا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔
مقدمے میں درج کیا گیا کہ مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی اور فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں۔
22 جولائی کو لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
30 ستمبر کو لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اس کے بعد اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے 3 نومبر کو مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، تحریری حکم میں عدالت نے لکھا کہ مونس الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوا مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
بعد ازاں اس مقدمے میں مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
دفاتر پر حملے ہوتے رہے تو پُرامن انتخابات کیسے ہوں گے؟ سعید غنی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ
جنوری
اپنے اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت محض ایک خیال
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: انگریزی زبان کے اخبار تہران ٹائمز نے اپنی رپورٹ کو
مارچ
Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019
?️ 7 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر
ستمبر
صنعا نے ریاض کو خبردار کیا: بحیرہ احمر میں اسرائیل کی حمایت کے بارے میں نہ سوچیں
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی سیکورٹی ذرائع نے صنعا کی صیہونی مخالف بحری کارروائیوں
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، انڈیکس میں 1124 پوائنٹس کی کمی
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے
دسمبر
اسرائیلی فوج میں لڑنے کا حوصلہ نہیں: صہیونی میڈیا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج میں جنگ
فروری
گل پلازے کا حادثہ بڑا، کولنگ پراسیس میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔ چیف فائر آفیسر
?️ 18 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) چیف فائر آفیسر نے کہا ہے کہ ایم اے
جنوری