🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر اور گزشتہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اپنے الفاظ سے پیچھے نہ ہٹتی تو اب تک عام انتخابات ہو چکے ہوتے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے وضاحت کی کہ پی ڈی ایم کی تمام اتحادی جماعتوں نے گزشتہ سال کے اوائل میں انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا، ان جماعتوں میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں-
ان کا کہنا تھا کہ لیکن پیپلز پارٹی اپنے وعدے سے مکر گئی اور پھر تمام جماعتوں نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، شہباز شریف کی سربراہی میں بننے والی حکومت کی اہم شراکت دار تھی لیکن وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عام انتخابات آئندہ سال فروری کے آخر تک ہو سکتے ہیں لیکن خطے میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے پیش نظر ماضی میں وفاق کے زیر انتظام چلنے والے قبائلی اضلاع میں انتخابی مہم چلانا تقریباً ناممکن ہے۔
تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابات ناگزیر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے اب تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ ایک ایجنڈے پر تھے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ ان کا ایجنڈا ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا تھا۔
عبوری سیٹ اپ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جمہوریت میں نگران حکومت کا کوئی تصور نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ پر پھر تیسرے ممکنہ قاتلانہ حملے کی نئی تفصیلات
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک شخص، جسے سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی
اکتوبر
انفینکس نے زیرو 30 کی قیمت کم کرکے پاکستان میں پیش کردیا
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس کی جانب
اکتوبر
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.2 فیصد کمی
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر میں گر گئے جس
نومبر
عمران خان کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کو سخت قانونی جنگ کا سامنا
🗓️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے چیئرمین
اکتوبر
سوڈان میں جنگ کے خاتمے کا مشکل مشن
🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کا دارالحکومت خرطوم ایک پرامن شہر سے تنازعات کے مرکز
مئی
پاکستان نے اپنی ائیر لائنز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا
🗓️ 26 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور مقامی نجی
جنوری
الیکشن کمیشن نے فضل الرحمان پر لگائی روک
🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل
فروری
جیل میں قید سابق سعودی ولی عہد کی سنگین صورتحال
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق سعودی ولی
جنوری