مولانا فضل الرحمٰن تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جانب سے سیاسی تعطل کو توڑنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ’غیر مشروط مذاکرات‘ پر آمادگی ظاہر کرنے کے ایک دن بعد حکمران اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پی ڈی ایم کے سربراہ نے سابق وزیر اعظم سے مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کبھی بھی عمران کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے کیونکہ اس نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو لٹیرے اور چور کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس تمام تر تفصیلات سے باخبر ایک ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کے سربراہ کو بتایا کہ حکمران اتحاد کے رہنما، بشمول پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری ماننا ہے کہ عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے اور وہ حکومت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان پس پردہ مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ سابق حکمران جماعت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما اسد عمر بھی دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے خیال سے اتفاق نہیں کرتے اور ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل ’نقصان دہ‘ ہو گی۔

ایک دن پہلے، حکمران جماعت پی ڈی ایم نے موجودہ سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے عمران خان کو بات چیت میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی لیکن کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پی ٹی آئی اپنی شرائط سے دستبردار ہو جائے۔

ایک اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ اگر عمران خان خود مذاکرات میں شرکت کرتے ہیں تو حکمران اتحاد پی ٹی آئی کے ساتھ ’غیر مشروط‘ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

عمران خان نے حال ہی میں حکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن حکومتی رہنماؤں کی جانب سے ایک اور ’یو ٹرن‘ لینے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے پر انہوں نے اپنی پیشکش واپس لے لی تھی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید نفسیاتی صدمے کا شکار: یونیسیف

?️ 27 اگست 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے کودکان (یونیسف) نے غزہ میں

مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت، سرکاری افسران کی عدم پیشی پر عدالت برہم

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف

صدر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمان کو واپس بھجوا دیا

?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب

نیتن یاہو چین سے کہا چاہتے ہیں؟

?️ 27 جون 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دورہ چین کے

اسرائیل کی حمایت میں کمی

?️ 1 جون 2021سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی

سندھ ہائی کورٹ: وفاقی حکومت ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے

?️ 31 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں

طالبان پاکستان مذاکرات کی تفصیلات

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں:طالبان اور پاکستان نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ مذاکرات

عالمی برادری نے مظلوم اقوام کی مدد کرنا کیوں بند کر دی: شیخ الازہر

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے کہا کہ عالمی نظام نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے