?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزرائے تعلیم کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے مختلف تجاویز سامنے آگئیں، پہلی تجویز کے تحت 20 دسمبر سے 15جنوری، دوسری تجویز 25 دسمبر سے 20 جنوری اور وفاق کی تجویز ہے کہ 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کی جائیں، چھٹیوں کا حتمی فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹری تعلیم ناہید درانی کی زیرصدارت موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس جاری ہے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چھٹیوں کے حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں، ان تجاویز میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق پہلی تجویز 20 دسمبر سے15 جنوری تک چھٹیوں کی ہے، دوسری تجویز 25 دسمبر سے 20 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی ہے۔
اسی طرح وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبے وفاق کی تجویز سے متفق ہیں۔ سندھ حکومت معاملہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں رکھے گی۔ چھٹیوں کی تجاویز پر حتمی فیصلہ کل این سی اوسی اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی تجویز ہے کہ سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں کی جائیں۔
کیونکہ چھٹیاں کرنے سے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن متاثر ہوسکتی ہے۔ جس کے باعث مختلف تجاویز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ لیکن سموگ میں اضافے کے باوجود سکولوں میں تاحال مکمل طور چھٹیاں نہیں کی جاسکیں۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ چین اور روس کو روک سکتا ہے؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ اس وقت اتنے سنگین سیکورٹی خطرات کا سامنا کر رہا
نومبر
صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج
جون
صیہونی آبادکار کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک صیہونی آبادکار نے کار
فروری
بجلی چوری میں ملک کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی ملوث ہیں، وزیر توانائی کا انکشاف
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا
جولائی
ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے
اگست
یوم اربعین پر سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے آٹھ نکات
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: رائے الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان کے
ستمبر
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور
جون
مأرب کی آزادی پر امریکی تشویش کی وجوہات
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مأرب
جولائی