?️
بیلم: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
برازیل میں منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے، پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا انقلابی اقدام شروع کیا گیا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر گلی کوچے اور محلے میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آلودگی کا سبب بننے والی تمام صنعتوں اور بھٹوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پنجاب میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ کیے بغیر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ممکن نہیں، تمام شعبوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جنگلات کے تحفظ کے لیے ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے، گرین اور ڈیجیٹل پنجاب ہمارا ویژن ہے، الیکٹرک وہیکلز اور الیکٹرک بائیکس کا فروغ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت خصوصی فورس تشکیل دی گئی، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پنجاب کو تاریخی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ نسلوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے سب کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل تباہی کے دہانے پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان
اکتوبر
ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا نیا بابل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران کے خلاف 12
جولائی
آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کا اضافہ، 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر
?️ 16 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج
نومبر
صوابی میں ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی
?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) کمشنر مردان نثار احمد نے کہا کہ صوابی میں
اگست
عوام کے ووٹ پر قابو پانے کے لیے امریکہ میں دو طرفہ جدوجہد
?️ 8 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ میں پارٹی کی دوبارہ تقسیم ایک ایسا طریقہ ہے
اگست
امریکی وزیر دفاع کا جنرلز کو ویرجینیا بلانے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 28 ستمبر 2025امریکی وزیر دفاع کا جنرلز کو ویرجینیا بلانے کا مقصد کیا ہے؟
ستمبر
مصر اور سعودی کی جانب سے رفح شہر کے خلاف اسرائیل کی سخت مخالفت
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے
فروری
صہیونیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف
مارچ