🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے چیئرمین اور رکن کی تعیناتی میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے، حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے اتھارٹی چیئرمین اور رکن کی تعیناتی میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔
جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے، حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا جس پر جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ پہلے دو مرتبہ اشتہار دینے کا فائدہ کیوں نہیں ہوا؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جو لوگ شارٹ لسٹ ہوئے وہ دہری شہریت کے حامل نکلے، حکومت کی پالیسی ہے کہ کسی اعلیٰ عہدے پر دہری شہریت کا حامل شخص نہیں ہوگا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے جس اعلیٰ معیار کا بندہ آپ ڈھونڈ رہے ہیں اس کے لیےکچھ تو سمجھوتہ کرنا پڑے گا، اصل مسئلہ صوبوں کا ہے وہاں اتھارٹی کام کیسے کرے گی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا صوبوں سے اتھارٹی کے ارکان تعینات ہو چکے ہیں۔
سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے فیصل امین کو رکن نامزد کیا گیا ہے جو وزیر اعلیٰ کے بھائی ہیں، بلوچستان سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ممبر بنایا گے ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان کے رکن کو میں جانتا ہوں، ان کی اس شعبے میں کوئی مہارت نہیں ہے، پنجاب اور سندھ سے بیوروکریٹس کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ صوبوں سے رابطہ کریں گے کہ ٹیکنوکریٹس کو نامزد کیا جائے، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کیا اتھارٹی کے رولز بن گئے ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ رولز کا مسودہ تیار ہوگیا ہے منظوری کے لیے وزارت قانون بھیجا جائے گا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 2017 میں قانون بنا اب تک نہ چیئرمین مقرر ہوا نہ رولز بن سکے، صوبوں میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے سربراہ کیسے تعینات ہوتے ہیں وہ سب کو علم ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔
مشہور خبریں۔
ایران سے پابندیاں ہٹانے کا بائیڈن کا نیا دعویٰ
🗓️ 1 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو 10ویں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر نظرثانی
اگست
امریکی تعلیمی نظام میں اسکینڈل اور طلباء کے ساتھ زیادتی
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں شکاگو کے تیسرے سب سے بڑے اسکول ڈسٹرکٹ CPS
جنوری
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
🗓️ 7 فروری 2023ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے
فروری
نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!
🗓️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان
دسمبر
ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے: وزیراعلی سندھ
🗓️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے پر
اپریل
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حماس کے سیاسی
اگست
امریکی ریپبلکن اور کابل کے خلاف نئے پابندیوں کا بل
🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی سینیٹ
جون
بھارت حساس نوعیت کے ’کشمیر پیپرز کی ڈی کلاسیفکیشن‘ روک سکتا ہے، برطانوی اخبار
🗓️ 19 فروری 2023کشمیر: (سچ خبریں) معروف برطانوی جریدے گارجین کی ایک رپورٹ میں کہا
فروری