مودی کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔ مفتی منیب الرحمان

?️

کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے نفرت اور بغض کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، مودی نے اس خطے کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، اس کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے مسئلہ پیدا کیا، بھارت کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہینوں اور انکی ماؤں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج اور ہر جوان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ بھارت ہر لحاظ سے پاکستان سے کئی گنا زیادہ وسائل اور طاقت رکھتا ہے، اس کے باوجود ہماری افواج نے بھارت کو شکست دی، ہم تینوں افواج کی قیادت کی جرات اور قوت ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بھارتی عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ ایک مغرور اور گھمنڈی شخص مودی کی وجہ سے ہے جو پاکستان کو زیر کرنا چاہتا ہے۔

مشہور خبریں۔

نعیم خان کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ سیاسی ناانصافیوں پر اظہار تشویش

?️ 12 مارچ 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں

پاک آرمی کے بیڑے میں وی ٹی 4 جنگی ٹینکس شامل کر دئے گئے

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک

10 یورپی ممالک یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں

?️ 20 اگست 2025سچ خبریں:  یورپی یونین کے 10 رکن ممالک ممکنہ امن کے بعد

سیاسی کشمکش کے دوران آنکھوں پر پٹی باندھ کر امریکیوں کا مسلسل قتل

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ میں آتشیں اسلحے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں

حکومت کا گندم کے ایک اور بحران کے لیے تیار رہنے کا عندیہ

?️ 7 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ

آج مزاحمت کے محور کے لیے ایک نئی صبح

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اتوار 23 فروری کی صبح سے ہی سید حسن نصر

غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے

دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن

?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے