منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل ہے، یہ تو فائز عیسٰی بھی نہیں کرسکے تھے، جسٹس کیانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اَپ نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے، منی ٹریل موجود ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ منی ٹریل کا ثبوت لائیں تو میں درخواست منظور کر لوں گا، منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے، عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کا معاملہ مئی 2019 کے اواخر میں سامنے آیا تھا جب وہ سپریم کورٹ کے سینئر جج تھے۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں صدر مملکت کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنی ان جائیدادوں کو چھپایا جو مبینہ طور پر ان کی بیوی اور بچوں کے نام ہیں۔

صدارتی ریفرنس میں اثاثوں کے حوالے سے مبینہ الزامات عائد کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل بینچ نے طویل سماعتوں کے بعد سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست منظور کرلی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا روس کو سکیورٹی کونسل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ نے یوکرینی صدر کے روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے

افغان بچوں کو سیاسی یرغمال نہیں بنانا چاہیے: یونیسف

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:یونیسف کے حکام نے افغانستان کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے

وہ شخص جو مسلح فوج کے سامنت اکیلا کھڑا رہا

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں واقع

اسرائیل منظم جرائم کے بھنور میں پھنس چکا ہے:عبرانی میڈیا

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی کثیر الاشاعت اخبار نے صہیونی معاشرے کے ڈھانچے میں منظم

امریکا کی انسانی حقوق کے نام پر دنیا کو بیوقوف بنانے کی سازش، چین نے اہم الزام عائد کردیا

?️ 27 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی

یوکرین جنگ میں صیہونی اشتعال انگیزیوں کے خلاف روس کا جواب

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عطوان نے صیہونیوں کے خلاف روس کے اقدامات کا ذکر کرتے

انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا

یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے