منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے: وزیراعظم

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے۔

منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال 26 جون کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو عالمی سطح پر اس لعنت کے خاتمے کے عزم کی علامت ہے، یہ نہ صرف ایک قانونی بلکہ ایک معاشرتی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔

اس سال عالمی دن کا موضوع ’’زنجیر کو توڑنا: سب کیلئے احتیاط اور بحالی‘‘ مقرر کیا گیا ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ منشیات کے استعمال اور اس کے پھیلاؤ میں معاون نیٹ ورکس کو ہر سطح پر توڑا جائے۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے اور اس کا مؤثر حل صرف بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ممکن ہے، حکومت پاکستان منشیات کے خلاف جاری جنگ سے بخوبی آگاہ ہے اور انسداد منشیات فورس کے ذریعے سخت اقدامات جاری ہیں تاہم حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی، معاشرتی اور انفرادی سطح پر بھی بھرپور تعاون ضروری ہے تاکہ اجتماعی جدوجہد کے ذریعے اس لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے کیلئے آگاہی مہمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کے خطرات اور اس کے پیچھے موجود مجرمانہ نیٹ ورکس کے بارے میں آگاہ کرنا از حد ضروری ہے، تاکہ وہ اس جال سے بچ سکیں۔

شہباز شریف نے منشیات کے متاثرین کی علاج اور بحالی کیلئے سرکاری اداروں، سول سوسائٹی و متاثرہ خاندانوں کے مابین مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آسان رسائی انسانی المیوں کا سبب بن رہی ہے، جسے روکنے کیلئے فوری اور جامع اقدامات ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تمام ادارے، تنظیمیں اور شہری منشیات کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور باوقار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15

کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہاکیا جائے، اختر مینگل

?️ 30 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی- ایم) کے

صیہونی انٹیلی جنس سروسز پر حزب اللہ کا میزائلی حملہ

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹیپے کوبرا

ادویات کی قیمتوں سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ادویات کی

خطہ میں امریکی موجودگی کی وجہ،سینٹکام کمانڈر کی زبانی

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا: خواجہ آصف

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی

کیا اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر

 برطانیہ کی وزارت خارجہ پر سائبر حملہ، چین پر ایک بار پھر الزام

?️ 20 دسمبر 2025 برطانیہ کی وزارت خارجہ پر سائبر حملہ، چین پر ایک بار پھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے