?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تمام وزرا، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وزرا ناصر شاہ، جام خان شورو اور پوری کابینہ وزیراعلی کی ہدایات پر اضلاع میں دورے کر رہی ہے، پشتوں کی مضبوطی، نگرانی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس، آبپاشی اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال قابو میں ہے، حکومت نے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کی ہدایت ہے کہ عوام کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے، وزیراعلی سندھ براہِ راست انتظامات کی نگرانی اور روزانہ بریفنگ لے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایرانی حملے کے خوف سے صیہونی وزراء کے درمیان سیٹلائٹ فونز تقسیم
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے
اگست
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ
ستمبر
لبنان میں جنگ بندی کے لیے اسرائیلی وزیر جنگ کی ناممکن شرائط
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے نئے وزیر جنگ یسرائیل کاٹزنے لبنان میں جنگ بندی
نومبر
پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس
اگست
یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے
فروری
پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز، بانی پی ٹی آئی کی تصویر لہرانے پر ہنگامہ برپا
?️ 21 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کردیا
مارچ
پاک فضائیہ کے سربراہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
جولائی
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 7 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی ایئرپورٹ کے قریب رات گئے غیر ملکیوں کے
اکتوبر