?️
لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ مل مالکان اور سٹاک مافیا گندم بیرون ملک سے منگوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے گندم کی امپورٹ کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ مل مالکان اور سٹاک مافیا گندم بیرون ملک سے منگوا کر کسان پر بڑا ظلم کرنے جا رہے ہیں، ہم اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور سڑکوں پر بھرپور احتجاج کریں گے۔
جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عید کے بعد پنجاب کی گندم مارکیٹ میں آنے والی نئی فصل کی قیمت کریش کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کی گندم کی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد پنجاب میں کسانوں کیلئے اپنی گندم کی فصل کی مناسب قیمت حاصل کرنا بہت مشکل ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی مقرر نہ کیے جانے کے فیصلے نے بھی گندم کا ریٹ گرا دیا۔
اس وقت پنجاب میں کسانوں کی فی من گندم کا 2100 سے 2300 روپے تک کا ریٹ دیا جا رہا ہے۔ مرکزی کسان تحریک نے حکومت کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہ کرنے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی 2300فی من فروخت ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ مرکزی کسان تحریک کے صدر اشفاق ورک اور جنرل سیکرٹری میاں طیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں گندم 2300 روپے فی من کے حساب سے فروخت ہورہی ہے، جس سے کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔دوسری طرف فلور ملز والے بھی صرف ضرورت کے تحت ہی گندم خرید رہے ہیں، جو کسانوں کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ حکومت کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور ان سے گندم خرید کر اپنے وعدے کا پاس کرے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ کسان اپنی گندم کو ذخیرہ کرنے کی مناسب سہولت نہ ہونے کے سبب اپنی فصل کو کھلے آسمان تلے رکھنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے گندم کی فصل خراب ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں ناقابل تلافی مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال میں کسان اپنی فصل کو اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کی معاشی حالت مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہہ رہی ہے کہ گندم نہیں خریدے گی، جبکہ دوسری طرف بیرون ملک سے گندم خریدنے کی بات کی جا رہی ہے۔ یہ حکومتی دوہری پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس سے نہ صرف کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے بلکہ ملکی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے اور پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بھی بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے اور کسانوں سے گندم خرید کر اپنے وعدے کا پاس کرے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے لیے کسانوں کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی فصل کو کھلے آسمان تلے رکھنے سے بچ سکیں اور نقصان سے بچ سکیں۔
مشہور خبریں۔
جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے نئے صدر مقرر
?️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جنوری
صیہونی جیل میں قید فلسطینی ڈاکٹر شہید
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی جیل میں فلسطینی ڈاکٹر کی
ستمبر
اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں
فروری
جرمن نقاب پوش خاتون نسل پرستوں کے حملے میں زخمی
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے دارالحکومت برلن کے Rathaus Neukölln اسٹیشن پر گزشتہ ہفتے
مئی
پاکستانی قوم نے امن کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں: بزدار
?️ 21 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ
ستمبر
جموں کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ
اپریل
جاپان میں اسلام پسندی کا بڑھتا رجحان اور آبادی کے ڈھانچے میں تبدیلی
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:جاپان میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہےجس کی
نومبر
کیا حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کا اتحاد کامیاب ہو سکتا ہے؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی
اگست