?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود مختلف شہروں میں تاحال پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوگئی ہے، شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 4 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا، این اے 235،236، 237 اور 238میں پولنگ کا عمل بروقت شروع نہ کیا جاسکا۔
این اے 235 میں نیو سبزی منڈی، اور سچل گوٹھ میں پولنگ کے عمل میں تاخیر کا شکار ہوگئی، این اے 236 گلستان جوہر بلاک 10 گلشن ضیا کالونی میں بھی پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ این اے 237 اے بی سینیالائن، دھوبی گھاٹ چنیسرگوٹھ میں بروقت پولنگ شروع نہ ہوسکی اس کےعلاوہ این اے 238 میں پولنگ عملے کے نہ پہنچنے پرپولنگ کاعمل بروقت شروع نہ ہوسکا۔
کہیں پولنگ اسٹاف کی تاخیر تو کہیں بیلٹ باکس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دشواریوں کاسامنا ہے۔
کراچی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی، پولنگ اسٹیشنوں پریزائیڈنگ افسران کے نہ پہنچنے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہو سکی، پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اس کےعلاوہ کراچی کے این اے246، پی ایس 77 پر پولنگ کا سامان موجود ہے لیکن عملہ ابھی تک نہ پہنچ سکا، ووٹرزکی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہے۔
این اے ملیر 231 غازی ٹاون فیزون پر بھیپولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے سامان میں مہر اور اسٹیمپ نہ ہونے کے باعث پولنگ کاعمل تاخیرکا شکار ہے۔
واضح رہے کہ آج (8 فروری) ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، جس میں ملک بھر سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوگا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے گوانتانامو کا قیدی طالبان کے حوالے کیا
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: فارس، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جون
روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو
فروری
اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے صیہونی حکومت کو خبردار
جنوری
صہیونی میڈیا: ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ نے اسرائیل کی معیشت کو دوبارہ کورونا کے دور میں پہنچا دیا
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ
جولائی
سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت
?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست
دسمبر
بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، بولی وڈ میں ہوئی تو کام کروں گی، نادیہ افگن
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ
فروری
غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا، علی امین گنڈا پور
?️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا
ستمبر
عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔
?️ 13 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے
ستمبر