ملک کے حالات دیکھ کر گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا، شیخ رشید

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب سیلاب ہے اور دوسری جانب حکمرانوں کا عذاب، ‘گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے’۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سیاسی دیوالیہ نکل گیا ہے، 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بل غریبوں کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مسلم لیگ (ن) اور (ش) آمنے سامنے آنے والی ہیں، چور کے نعرے سے خوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔

اس سے ایک روز قبل جاری کردہ پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اتھارٹی بنانے، پاکستان میں یوٹیوب کو بندکرنے اور مخالف اینکروں کو اٹھانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان عوام میں ہیں اور اپوزیشن ٹوئٹ میں پھنسی ہوئی ہے، رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا اور ملک جام کردے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کیا ہیں؟

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ

امریکہ اور انگلینڈ یمن کی جنگ کیوں طول دینا چاہتے ہیں؟

🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر

جرمن وزیر خارجہ کا چینی صدر کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال،کیا کہا؟

🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں روس کی فتح

یمن کی اتھارٹی کے خلاف برطانوی بحری بیڑے کمزور نظر آئے

🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: ایک ممتاز برطانوی میڈیا نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح

امریکیوں نے ممالک کے حکام سے لاوروف کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی التجا کی

🗓️ 24 جولائی 2022روسی سفارتی سروس کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، مختلف ممالک میں

ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کہا؟

🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: ایران کےصدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس

اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی اس کا مقدر ہے: وزیر داخلہ

🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے