🗓️
کراچی (سچ خبریں) ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر گداگروں کا داخلہ بند کرنے اور حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ایک رپورٹ کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار کی طرف سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں تمام ایس پیز کو وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور ، کراچی ، راولپنڈی، کوئٹہ ، سکھر ، پشاور اور ملتان سمیت دیگر اہم ریلوے سٹیشنوں کی حدود میں سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی گدا گر مرد ، خواتین اور بچوں کا مکمل طور پر داخل بند کردیا جائے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور تمام اہل کاروں کو ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی فرائض سرانجام دینے ہوں گے ، کسی بھی گداگر کو ریلوے پلیٹ فارم پر جانے نہ دیا جائے ، ریلوے اسٹیشن کے داخل اور باہر نکلنے والے راستوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے ، ڈراپ لائن اور مسافروں کو لینے آنے والے افراد مقررہ کردہ لائنوں میں رہیں ، مشکوک حرکات کرنے والے افراد اور سامان کی بروقت اطلاع ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کاروں کو دی جائے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آئی جی ریلوے پولیس نے لیڈیز پولیس کمانڈوز کو ریلوے پلیٹ فارموں پر خواتین اور بچوں کے سامان کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کرنے اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے پلیٹ فارموں پر مشکوک سامان اور افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو بھی سیکیورٹی کے معاملات کو چیک کرنے اور اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے لیے دن اور رات کے مختلف اوقات میں چیک کرتے رہیں اور سیکورٹی کے معاملات میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے اسٹیشنوں کے اندر اور اس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق حماس کے
جنوری
بائیڈن نے اوباما کو 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا
🗓️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے رہائشی جو بائیڈن نے سابق صدر براک
اپریل
جرمنی نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کو کہا
🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:جرمنی نے ایران فوبیا پھیلانے کی کوشش میں اپنے شہریوں کو
فروری
صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعلقات
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ دو ماہ
دسمبر
حکومت کی مشکلات میں اضافہ
🗓️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں ) مسلم لیگ فنکشنل کی حکومتی اتحاد سے لاتعلقی
نومبر
نیتن یاہو کی تقریر کانگریس میں کسی غیر ملکی اہلکار کی بدترین تقریر
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے صیہونی
جولائی
فلسطینی بچوں کا قاتل کون ؟ امریکہ یا اسرائیل؟
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ صیہونی حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی اس
اکتوبر
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ
🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے بعد سے تیل
مارچ