?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک کا سیاسی بحران مذاکرات سے ہی ختم ہوگا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران مذاکرات سے ختم ہوگا لیکن حکومت تحریک انصاف اور عمران خان کو دیوار سے لگا کر ان کے لیے صرف ایک بڑے احتجاج کا راستہ چھوڑ رہی ہے اور ایک دفعہ جب احتجاج کی کال آ گئی تو پھر مذاکرات سیاسی حل نہیں بلکہ ٹرک کی بتی نظر آئیں گے پھر جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنماء شامل ہیں، اس کی تصدیق کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم نے سوچا کوشش کریں کہ عمران خان باہر آسکیں اور یہ ٹمپریچرنیچے لاکر ہوگا، اس کے لیے پی ٹی آئی کےاصل لوگ جو جیل میں ہیں وہ کرسکتے ہیں اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ن کے اہم وزراء سےملاقاتیں کی ہیں جو بات کرنا چاہتے ہیں، ہم نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو کہا اگر پی ٹی آئی کو انگیج نہی کریں گے تو ٹکراؤ کے سوا کیارہ جائےگا؟ شاہ محمود قریشی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ وہی کریں گے جو عمران خان کا فیصلہ ہوگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ درجہ حرارت نیچے آئے اور بات چیت شروع ہو ، ہمیں ہرطرف سےسپورٹ مل رہی ہے اور ہر طرف سے سپورٹ کےبغیر تویہ ممکن بھی نہیں، میں100 فیصد پی ٹی آئی میں ہوں، اگر نہ ہوتا تو اس وقت وزیر ہوتا اور جو اب پارٹی چلانے والے ہیں ان کی تو دہاڑیاں لگی ہوئی ہیں یہ جو قبرستانوں کے لیڈر بننا چاہتے ہیں، یہ عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی ادارہ برائے قیدیوں کی حمایت تضامن نے فلسطینی
ستمبر
ایک اور سعودی عالم کو 27 سال قید کی سزا
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں زیر حراست افراد سے متعلق خبروں کی کوریج
ستمبر
وزیراعظم نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دے دیا
?️ 28 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی اوور
دسمبر
جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا:جنوبی افریقہ
?️ 15 اکتوبر 2025جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف
اکتوبر
وزیر اعظم نے ڈیموں کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک
اگست
آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کرنے پر صیہونی وزیر کا غصہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اقتصاد نے فلسطین کی آزاد ریاست
جون
اسرائیلی فوجیوں کی تفصیلات منظر عام پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اتوار کی شام شائع
اکتوبر
کیا تیونسی عوام صیہونی مخالف ہیں؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کی تجارتی تنظیموں کے ترجمان نے صیہونی دشمن کے
اگست