ملک میں 78 سال سے بہت واقعات ہوئے، غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں 78 سال سے بہت واقعات ہوئے، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ازالہ کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو، تین سال میں دہشت گردی کے واقعات بڑھے ہیں، ہم دہشت گردی کی مذمت کرنے کے لیے بھی متحد نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کیا یہ قرض اُن پرواجب ہے جو اپنی جان وطن کے لیے نچھاور کر رہے ہیں، کیا یہ قرض کسی اور پر واجب نہیں ہے؟ اقتدار کے حصول کے لیے اُن کے جنازوں پر بھی نہیں جاتے، ہم اُن کی قربانیوں کو بھی اون نہیں کرتے۔ وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ دہشت گردی کی مذمت تک نہیں کی جاتی، ملکی دفاع کے لیے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میں نے جمعہ والے دن واقعہ ہوا تو مسلک بتایا تھا، مجھے اسلام کے کسی بھی فقہ سے کوئی اختلاف نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے تھریٹ آگئی، میرا فون بھرا ہوا ہے، اِس سے میں کوئی خائف نہیں، اس مٹی کو اپنا وجود مانیں، اگر باہر سے بھی آئے تھے، شناخت اِس کو بنائیں، اِس شناخت کو تلاش کرنے کے لئے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صدیاں گزر گئیں تو اس مٹی سے رشتہ تو جوڑیں، اگر کسی قومیت کو اختلافات ہیں تو وہ بھی سرحد پار نہ دیکھے، ہم اپنے سپانسر باہر جا کر نہ ڈھونڈیں، ہم کفالت کے لئے کبھی واشنگٹن، کبھی ماسکو چلے جاتے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت نے جو جنگ ہم سے ہاری، اب وہ ڈائریکٹ سٹیٹ ٹو سٹیٹ وار کی جرأت نہیں کرے گا، مودی ساری دنیا اور اپنے ملک میں بھی رُل گیا ہے، نہ وہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں پہلی دفعہ افغانستان گیا میرے ساتھ اُس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی تھے، افغانستان نے کہا ہم اُن کو دور کہیں لے جاتے ہیں، اِس کے لئے ہم سے دس ارب مانگا گیا، وہ گارنٹی دینے کو تیار نہیں تھے۔

مشہور خبریں۔

نئے منتخب شدہ پوپ کا پہلا پیغام؛غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن کی اپیل

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:پوپ لیو چهاردهم نے اپنے پہلے اتوار کے پیغام میں

امریکی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر سرخ دایرے میں 

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، دوسرے ممالک

قوم کے صبر اور مصائب کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج گے: یمنی پارلیمنٹ

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:یمنی پارلیمنٹ کے اراکین نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان

پاکستان کورونا ویکسین کی بھاری مقدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان

حماس: امریکی قرارداد خطرناک ہے اور بین الاقوامی نظام کے پورے ڈھانچے کو درہم برہم کرتی ہے

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر رہنما اسامہ حمدان نے اس بات

صیہونی حکام کے درمیان اختلافات عروج پر، وجہ؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ میں اختلافات اس حد تک پہنچ

یوکرین کے لیے امریکی سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟

?️ 19 اگست 2025یوکرین کے لیے امریکی سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟ منگل کو امریکی

پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کم کرنے کے لیے کوشاں؛ وجہ ؟ 

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی فوج کے قریبی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے