ملک بھر میں ویکسینیشن کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

کورونا:  این سی او سی نے بڑی پابندیاں عائد کردیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی نے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا  اور10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ42 سے کم کرکے 28 دن کردیا ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن کی جلد تکمیل وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انتہائی مفید قرار دی ہے۔

چند روز قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آپ ویکسین کی دوسری خوراک کم وقت کے وقفے کے بعد بھی لگوا سکتے ہیں، سائنوفام 3 ہفتے، سائنوویک، ایسٹرازنیکا 4 ہفتے وقفے کے بعد لگواسکتے ہیں، اب آپ کو1166ایس ایم ایس کے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں۔ خواجہ آصف

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے

غزہ کے شفا ہسپتال پر حملہ تل ابیب کے لیے ایک نئی شکست کی علامت

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت شفاہ اسپتال کے اطراف میں نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری

موبائل اسکرین پر کورونا وائرس کے زندہ رہنے کے حوالے سے اہم تحقیق

?️ 8 اگست 2021سڈنی (سچ خبریں) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (سی ایس آئی آر

نگران وزیراعظم کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

یوکرین ہمارے ہتھیاروں سے روس پر حملہ نہ کرے:جرمنی

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر نے کہا کہ برلن کے لیے یہ اہم ہے

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر مبنی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے  ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ

وزیر اعظم نے بلوچستان دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی

?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق زیارت اور تربت میں

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام؛مصر کا اعتراف

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:مصر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے