?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق میں این ڈی ایم اے کے الرٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے دوران بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پشاور، دیر ، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹ گرام، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش متوقع ہے۔
کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر تیز یا موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس میں آباد کاری کے دو بڑے منصوبے
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: استقامتی کمیٹی کے سربراہ موئد شعبان نے کہا ہے کہ
ستمبر
صیہونی بستیوں میں حماس کے راکٹ حملے اور خطرے کے سائرن
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فوج کے
ستمبر
بائیڈن انتظامیہ کے ہنٹر پر فضول خرچیوں کا انکشاف
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن کی
ستمبر
جرمنی میں Schultz کی چانسلر شپ کا خاتمے
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: آسٹریا کے اخبار اسٹینڈرڈ نے ایک مضمون میں لکھا ہے
دسمبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد کا انتقال
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے،
مئی
جب تک صیہونیت موجود ہے، جنگ جاری رہے گی:جہاد اسلامی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر
اکتوبر
تقریباً 11 ہزار اسرائیلی اپنے گھروں سے فرار
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے بعد تقریباً
جون
صنعاء القاعدہ اور داعش کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے: یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین نے یمنی عوام کو 14 اکتوبر
اکتوبر