?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔
علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔نماز عید کے بعد شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان بھر میں بارشوں کے سبب لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اکثر مقامات پر عید گاہوں میں پانی بھر جانے کے سبب مساجد کے اندر ہی عید کی نماز ادا کی گئی۔
ملک بھر میں بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی باقیات کو تلف کرنے اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی نماز ادا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مسلمان ممالک کے سفرا نے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔وزیر اعظم عمران خان عید کی تعطیلات اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی میں گزار رہے ہیں اور وہیں انہوں نے عید کی نماز ادا کی۔
مشہور خبریں۔
مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن
ستمبر
نگران وزیراعظم، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
صہیونی شمالی محاذ سے کیوں کانپتے ہیں؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے طاقتور حملوں کی
مارچ
برطانوی F-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ F-35 لڑاکا طیارے کے
نومبر
قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے:ترجمان پاک فوج
?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے
دسمبر
صیہونی ماہر: ٹرمپ نے اسرائیل کو اپنی علاقائی حکمت عملی سے باہر کر دیا ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: علاقائی پیشرفت کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں اور خاص
مئی
آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی
?️ 26 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ
جنوری
طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا
ستمبر