?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملکی ترقی کے لئے طویل المدتی پلاننگ ضروری ہے، طویل المدتی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ملک تنزلی کا شکار بنا، الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ہمیں آج ہی سے اپنی آئندہ نسلوں کے بارے میں سوچنا ہو گا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم پراجیکٹس شروع بھی کردیتےہیں لیکن تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے، جب تک طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہو ہم ترقی نہیں کرسکتے، ہر شعبے میں طویل مدتی منصوبہ بندی کی کمی تھی اور طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سےملک پیچھے گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم لانگ ٹرم پالیسی پر ابھی سےعملدرآمد کررہے ہیں، 15 نئے نیشنل پارکس بنا رہے ہیں اور پاکستان میں دس سالوں میں دس نئے ڈیمز بن رہے ہیں، ان ڈیمز سے ماحول دوست بجلی بنے گی جب کہ 10 ہزار میگا واٹ کلین انرجی ملے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا اس لیے کامیابی کےلیے طویل مدتی پلاننگ ضروری ہے، ہمیں آج سے اپنی آنے والی نسلوں کا سوچنا چاہیے۔عمران خان نے مزید کہا کہ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، صنعتوں کو سب سے زیادہ رعایت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی تک جب میں بھارت سے کرکٹ کھیل کر پاکستان واپس آتا تھا تو لگتا تھا کہ ایک غریب ترین ملک سے امیر ترین ملک میں آگیا ہوں اس وقت ان دونوں ممالک میں اتنا فرق تھا۔ان کا کہنا تھا 1985 کے بعد ملک نیچے جانا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے بھارت ہم سے آگے نکلا گیا لیکن سب حیرت انگیز چیز بنگلہ دیش کی ترقی ہے۔


مشہور خبریں۔
جمہوریت اور انسانی حقوق کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے:چین
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں چینی وزیر
ستمبر
ایران اور مصر کے تعلقات سے مغرب کے لیے پیغامات
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اردن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور تجزیہ نگار جمال الشلبی نے
مئی
اگلے ہفتے منی بجٹ لائیں گے : مشیر خزانہ
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ ہفتے منی
نومبر
جارح سعودی اتحاد کی یمن کے صوبہ صنعا پر شدید بمباری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
شاہد خاقان اور اسد قیصر کے ما بین گرما گرمی
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے
اپریل
اللہ تعالی کے فضل سے وزیراعظم کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے:عثمان بزدار
?️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
اپریل
امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا
جولائی
صیہونی وزیر اعظم کا ایران کے بارے میں مغربی ممالک کو مضحکہ خیز مشورہ!
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کل اسرائیلی فوج کے ریڈیو
دسمبر